::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
School & Education > Education > Kamaib Management  
Book Detail
 
 
Kamaib Management
کامیاب مینجمنٹ  
Author/Translator: Tahir Mansoor Farooqui 
Price: $ 6.00
Format: Hard Cover, 264Pages, Weight: 465 gm
Product-Id: 1011099
Publisher: Maktaba Tameer e Insaniyat
Publish date: 2006
Productid:1011099  
Quantity:
 

 

کاروباری دنیا میں جیتنے یعنی کامیاب ہونے کے لیے کیا ضروری ہے؟ ۔

یہ کتاب اس موضوع کا احاطہ کرتی ہے- میں ایک کتاب پہلے لکھ چکا ہوں اور اس موضوع کے علاوہ شائد کبھی کوئی اور کتاب لکھنے پر تیار نہ ہوتا- اسکی تحریک مجھے جنرل الیکڑاک سے ریٹائرمنٹ کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں میں مدعو کیے جانے اور وہاں بزنس منیجرز اور ایگزیکٹوز کے ان گنت سوالات نے دی- سرمایہ کاری اور مینجمنٹ میں خود کو حالات کے دھارے پر نہیں چھوڑا جا سکتا- جیتنا لوگوں کی فطری خواہش ہے- لوگ جیتنا کامیاب ہونا چاہتے ہیں- حالات کا شکار ہونے کے بجاۓ حالات پہ قابو پانا چاہتے ہیں ۔

جیتنا زبردست ہے اور بزنس میں جیتنا اسلیے زبردست ہے کہ جب کمپنیاں کامیاب ہوتی ہیں تو خوشحال اور آسودہ ہوتے ہیں- نئی ملازمتیں اور نۓ مواقع پیدا ہوتے ہیں- لوگ محسوس کرتے ہیں کہ انکا مستقبل محفوظ ہو گیا ہے- اب انکے پاس وسائل ہیں کہ وہ بچوں کو سکول و کالج میں بھیج سکیں گے،صحت کی بہتر سہولتیں حاصل کر سکیں گے- بچوں کے ساتھ تفریح پہ جا سکیں گے اور ایک محفوظ ریٹائرمنٹ یقینی بنا سکیں گے- یہی جیت لوگوں کو موقعہ دیتی ہے کہ سوسائٹی میں ایک بہتر زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں- جیت جس کو چھوتی ہے اسے بلند کر دیتی ہے- یہ اسکے لیے دنیا کو ایک بہتر مقام بنا دیتی ہے ۔

 

مشن اور اقدار

میں مشن اور اقدار کی بات کروں گا اور آپکو برداشت کرنا پڑے گا- اسلیے کہ یہ دونوں لفظ انتہائی تجریدی ہیں- بہت استعمال ہوتے ہیں لیکن کاروباری دنیا میں انھیں غلط معنوں میں لیا جاتا ہے یا کم از کم غلط سمجھا جاتا ہے- جب میں اپنے سامعین سے مخاطب ہوتا ہوں تو انھیں تواتر کے ساتھ انکے بارے میں پوچھتا ہوں- عموما انکے حقیقی معنوں اور تعلق کے حوالے سے سراسیمگی پھیل جاتی ہے- نیویاریک میں ایک دفعہ میں نے سامعین سے سوال کیا- " کیا آپ مشن اور اقدار کے درمیان فرق کی وضاحت کر سکتے ہیں؟ اور ہاں وہ کیا فرق ہے جو فرق پیدا کرتا ہے؟" بزنس سکولز بھی اپنے طلبا کو مشن سٹیٹ منٹس لکھوانے اور اقدار پہ بحث کروانے کے عمل سے ابہام میں اضافہ کر رہے ہیں- اس طرح کی مشق ایک خلا میں ہوتی ہے- بے معنی ہو کر رہ جاتی ہے- بہت سی کمپنیاں اپنے سنیئر ایگزیکٹوز کے ساتھ یہی کچھ کر رہی ہیں- حالانکہ انکی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی کمپنی کی لابی میں آویزاں کرنے کے لیے ایک متاثر کن مشن سٹیٹ منٹ تخلیق کروا سکیں ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108