::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Business & Technical > Zati Buhranon Per Qaboo Panay Kaa Fun  
Book Detail
 
 
Zati Buhranon Per Qaboo Panay Kaa Fun
ذاتی بحرانوں پر قابو پانے کا فن  
Author/Translator: Ejaz-A-Mahmood 
Price: $ 7.2
Format: Hard Cover, 280Pages, Weight: 440 gm
Product-Id: 1011091
Publisher: Maktaba Tameer e Insaniyat
Publish date: 2005
Productid:1011091  
Quantity:
 

 

 یہ کتاب ایک عملی کتاب ہے- اس میں بتاۓ ہوۓ طریقے واقعی قابل عمل ہیں- اس کتاب کا اصل مقصد یہ ہے کہ زندگی میں پیش آنے والی چھوٹی مشکلات سے لے کر بڑے بڑے بحرانوں کا سامنا کرنے،ان پر بآسانی قابو پانے اور پھر انکے منفی اور برے اثرات کو زائل کرکے اپنی زندگی کو خوشگوار معمول پر لانے کے لیے تدابیر کی جا سکیں ۔

یہ کتاب خاص طور پر ان مردوں اور عورتوں کے لیے ہے جو کسی ذاتی بحران کا شکار ہو کر اسکے غم اور افسوس کے حصار میں مسلسل مبتلا ہیں اور انھیں مشکلات حالات سے خلاصی کی کوئی راہ سجھائی نہیں دیتی- اور یہ لوگ بالآخر مایوسی کے عالم میں نہایت دکھ اور حزن کی زندگی گزار رہے ہیں گویا یہ زندگی انکے لیے ایک عذاب ہے ۔

یہ کتاب محض فرضی قصوں،کہانیوں اور سنی سنائی باتوں اور نظریات پر مشتمل نہیں ہے بلکہ یہ کتاب میری زندگی کے نشیب و فراز،خود بیتی اور ذاتی تجربات کے علاوہ گہری ریاضیت و فکر،پیشہ ورانہ سروس،تحقیق اور جدید عملی نفسیات پر مبنی ہے ۔

میں خود بھی زبردست ذہنی کرب اور شدید بحران کا شکار رہی ہوں- میں نے خود ہی اس الم ناک بحران سے نکل کر نئی زندگی کی شروعات کی تھی- تب سے میں ہر وقت کام کرنے کی عادی ہو گئی ہوں- اگرچہ ہر وقت کام کرنے اور کام کو اپنے اوپر سوار کرنے کا نشہ میرے لیے زیادہ خوش کن نہیں تھا،البتہ اس عادت نے مجھے میرے غموں سے نجات دینے اور حالت رنج و الم سے باہر آنے اور مایوسی کے مسلسل حصار سے چھٹکارہ پانے میں بے حد مدد کی ہے ۔

 

آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے مطابق لفظ بیرئیومنٹ سے مراد ہے- `سخت محرومی کا احساس`- اور جب انسان اس حساس سے دوچار ہوتا ہے تو وہ اپنے آپ کو خالی اور ادھورا محسوس کرنے لگتا ہے ۔

جب کسی عورت کو چھاتیوں کا سرطان لاحق ہو جاۓ اور ڈاکڑ مجبورا اسکا ایک پستان کاٹ ڈالیں،تو اس عورت کے احساس محرومی کی کیا کیفیت اور شدت ہوگی- وہ نہ صرف جسمانی طور پر ادھوری ہو گئی بلکہ جمالیاتی لحاظ سے اسکا مرکزی حسن تباہ ہو گیا- اس نقصان کی تلافی اور بحالی ممکن نہیں ہے ۔

جب ایک پچپن سالہ مرد یا عورت کو ہارٹ اٹیک ہو جاۓ تو اسے دوبارہ احتیاطی تدابیر کے لیے اسے لائف سٹائل بدلنا پڑتا ہے- اسے کس قدر محرومی کا احساس لاحق ہو جاتا ہے جب اسکی مرضی کی سرگرمیاں،اسکی پسند کی غذائیں،اسکے ذوق کے مشاغل تک اس سے یکسر چھڑا لیے جاتے ہیں ۔

جب کسی والدین کا ایک بچہ اچانک فوت ہو جاۓ- تو وہ ہر روز اسے اپنے گھر اور آنگن میں نہ پا کر کس قدر احساس محرومی کے شدید کرب سے گزرتے ہونگے ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108