::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Quran O Hadees > Mathaltay Quran  
Book Detail
 
 
Mathaltay Quran
مطالعات قرآن  
Author/Translator: Abu Sufyan Islahi 
Price: $ 7.2
Format: Hard Cover, 456Pages, Weight: 460 gm
Product-Id: 1011083
Publisher: Maktaba Tameer e Insaniyat
Publish date: 2006
Productid:1011083  
Quantity:
 

 

قرآن کریم بنیادی طور پر کتاب ہدایت ہے لیکن اسے جس پہلو سے بھی دیکھا جاۓ اسکی عظمت و رفعت اور شان و شوکت ہر طرح سے عیاں ہے،یہ علوم و معارف کا بیش بہا اور غیر منتبی خزینہ ہے،یہی وجہ ہے کہ یہ کتاب مقدس ہر عہد میں ان لوگوں کی توجہات کا بھی مرکز رہی ہے جو اسے کتاب الہی تسلیم نہیں کرتے اور انکے لیے یہ ممکن نہیں رہا کہ وہ اس سے صرف نظر کر سکیں- چنانچہ ہر زمانے میں ایسے لوگ پاۓ جاتے رہے جو اسکی صداقت اور حقانیت کا مشاہدہ کرکے دولت ایمان سے سرفراز ہوتے رہے ہیں ۔

قرآن کریم اپنے مضامین،انداز و اسلوب اور زبان و بیان کے اعتبار سے بے نظیر ہے،ماہر لسانیات اور اصحاب فکر و نظر اسکی خوبیوں اور گہرائیوں کا پتہ لگانے سے قاصر ہیں،اس آپ زلال سے تاقیامت تشنگان علم و معرفت سیراب ہوتے رہیں گے،عہد حاضر میں سائنس کے نت نۓ انکشافات نے اسکی حقانیت کے ناقابل تردید دلائل و شواہد فراہم کردیۓ ہیں اور علوم و فنون کے ارتقاء کے ساتھ ساتھ اسکے عجائب و تفردات منظر عام پر آتے رہیں گے- اسی حقیقت کی طرف قرآن کریم میں اسطرح اشارہ کیا گیا ہے ۔

`ہم انکو اپنی نشانیاں آفاق میں بھی دکھائیں گے اور خود انکے اندر بھی یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہو جاۓ گا کہ،یہ قرآن بالکل حق ہے اور کیا تیرے رب کا ہر بات کا شاہد ہونا کافی نہیں ہے` ۔

 

قرآن کے چند خصائص اور اس سے استفادہ کی شرائط

قرآن کریم ایک آسمانی اور الہامی کتاب ہے،اسکے انداز بیان اور اسکی بلاغت و فصاحت سے پوری طرح عیاں ہے کہ کسی بھی طرح سے اسے انسانی کلام قرار نہیں دیا جا سکتا قرآنی حکم و جواہر اور اسکی بیش بہا تعلیمات خود شہادت دیتی ہیں کہ یہ کلام الہی ہے- قرآن کریم میں ارشاد ہے ۔

`اور یہ قرآن رب العالمین کا بھیجا ہوا ہے،اسکو امانت دار فرشتہ لے کر آیا،آپکے قلب پر تاکہ آپ منجملہ ڈرانے والے ہوں` ۔

`یہ قرآن خداۓ زبردست مہربان کی طرف سے نازل کیا گیا ہے،کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم ایسے لوگوں کو ڈرائیں جن کے باپ دادا نہیں ڈراۓ گۓ تھے،سو اسی سے یہ بے خبر ہیں` ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108