::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Business & Technical > Well Living > DolatMand Banay Key Asan Aur Achotay Asool  
Book Detail
 
 
DolatMand Banay Key Asan Aur Achotay Asool
دولت مند بننے کے آسان اور اچھوتے اصول  
Author/Translator: Ejaz Ahmed 
Price: $ 6.00
Format: Hard Cover, 248Pages, Weight: 450 gm
Product-Id: 1011082
Publisher: Maktaba Tameer e Insaniyat
Publish date: 2006
Productid:1011082  
Quantity:
 

 

زندگی کی بارہ دولتیں

مجھے یقین ہے کہ آپ دوسرے تمام لوگوں کی طرح زندگی کی تمام خوشیاں اور آسائشیں حاصل کرنے کے خواہشمند ہونگے- یہ بات ایک فطری عمل ہے- آپ معاشی تحفظ چاہتے ہونگے،جو صرف دولت مہیا کر سکتی ہے- یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو بروۓ کار لاتے ہوۓ آپ خود اپنی دولت پیدا کرنا چاہتے ہوں ۔

کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو دولت پیدا کرنے کے آسان راستوں کی تلاش میں رہتے ہیں- وہ چاہتے ہیں ہم کچھ نہ کریں اور ہمیں دولت حاصل ہو جاۓ- یہ بھی ایک فطری خواہش ہے- لیکن میں نے زندگی میں اپنے تجربے سے جو کچھ حاصل کیا ہے،شائد آپ کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکے،وہ یہ ہے کہ بغیر قربانی یا محنت کے کچھ بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا ۔

لیکن دولت حاصل کرنے کا ایک یقینی راستہ موجود ہے اور اسکا علم صرف اس شخص کو ہوتا ہے جس کے پاس `ماسٹر چابی` موجود ہوتی ہے- یہ `ماسٹر چابی` ایک حیرت انگیز چیز ہے- جن کے پاس یہ موجود ہوتی ہے وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے اسکو ہر بند دروازہ کھولنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔

یہ عمدہ اور اچھی صحت کا دروازہ کھول دیتی ہے ۔

یہ عشق و محبت کا دروازہ کھول دیتی ہے ۔

 

آٹھ شہزادے

آپ ان شہزادوں کو کسی بھی دوسرے نام سے جو آپ پسند کریں پکار سکتے ہیں- ناصح `مشیر` سرپرست یا نیک ارواح جو چاہیں کہہ سکتے ہیں ۔

جو بھی نام ہو شہزادے اس طریقے سے میرا کام کرتے ہیں جو سادہ اور قابل عمل ہے ۔

ہر رات دن کی سرگرمیوں کے اختتام پر شہزادے اور میں ایک گول میز کانفرنس کرتے ہیں- اسکا اصل مقصد یہ ہوتا ہے کہ دن بھر انھوں نے جو میری خدمات انجام دی ہوتی ہیں انکا شکریہ ادا کر سکوں اور اسطرح انکے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکوں ۔

یہ کانفرنس ٹھیک اسطرح باری رہتی ہے گویا کہ یہ شہزادے اپنے حقیقی گوشت پوست کے وجود کے ساتھ موجود ہیں- یہ اپنے تصور کی قوت سے رابطہ قائم کرتے ہوۓ سوچ بچار،نظر ثانی اور شکریہ ادا کرنے کا وقت ہوتا ہے ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108