::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Business & Technical > Management > Management Challenges for the 21st Century  
Book Detail
 
 
Management Challenges for the 21st Century
اکیسویں صدی کے مینجمنٹ چیلنجز  
Author/Translator: Muhammad Amir Askari 
Price: $ 5.2
Format: Hard Cover, 240Pages, Weight: 400 gm
Product-Id: 1011081
Publisher: Maktaba Tameer e Insaniyat
Publish date: 2006
Productid:1011081  
Quantity:
 

 

منیجمنٹ انگریزی زبان کے فعل Manage کا اسم ہے- اردو زبان میں اسکا ترجمہ عام طور پر انتظامیہ،عملہ بندوبست،مدبرین کا گروہ،آراستگی،تہذیب و ترتیب،حکمت عملی،انتظام و انصرام،نجی،سرکاری،تجارتی اور جماعتی کاموں کی تنظیموں،اداروں کی دیکھ بھال اور نظم و ضبط کے ذمہ دار افراد وغیرہ کیا جاتا ہے- منیجمنٹ کی تمام جہتوں کے لیے کوئی ایک لفظ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ترجمہ کی بجاۓ لفظ منیجمنٹ ہی استعمال میں لایا گیا ہے اور جہاں کہیں `نظم و ضبط حیات` لکھا ہے وہاں بھی مراد `منیجمنٹ` ہی ہے- تراجم میں اصطلاحات کے حوالے سے ایسا کرنا پڑتا ہے ۔

کل کے اہم موضوعات

پڑھنے والا پوچھ سکتا ہے کہ منیجمنٹ کی کتاب میں `مقابلے کی حکمت عملی` `قیادت` `جماعتی کام` `تخلیق` اور ٹیکنالوجی پر بحث کہاں ہے؟ آج کے اہم موضوعات کہاں ہیں؟ جبکہ ان موضوعات کے یہاں نہ ہونے کی وجہ یہی ہے کہ یہ کتاب خصوصی طور پر `کل کے اہم موضوعات` ۔ ۔ ۔ ۔ یعنی بحرانی،مرکزی اور زندگی موت کے ان موضوعات کے بارے میں ہے جو ہمیں کل کو یقینی طور پر سخت زور آزمائی کے لیے للکاریں گے ۔

 

مفروضوں کی اہمیت کیوں ہے؟ ۔

حقیقت کے بارے میں بنیادی مفروضے معاشرتی سائنس کے مثالی نمونے ہوتے ہیں- منیجمنٹ کی صورت حال بھی کچھ ایسی ہی ہے- یہ مفروضے عموما لاشعوری طور پر دانشوروں،ادیبوں،اساتذہ اور پیشہ ور کام کرنے والوں کے اذہان میں موجود رہتے ہیں- زیادہ تر یہی،اذہان میں موجود،مفروضے ہی اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ وہ کون سے انتظام و انصرام کو قائم رکھنے کے ضابطے ہیں،جن کو دانشور،ادیب،اساتذہ اور پیشہ ور افراد حقیقت گردانتے ہیں ۔

انتظام و انصرام یا نظم و ضبط کو قائم رکھنے کے ضوابط ہی حقیقت کے بارے میں بنیادی مفروضے ہیں،جو یہ تعین کرتے ہیں کہ وہ کس مستقل پابندی کا ارتکاز کرتے ہیں- وہ یہ بھی تعین کرتے ہیں کہ وہ پابندی یا کس نظم و ضبط کو مجموعی طور پر کیا خیال کرتے ہیں- یہ مفروضے وسیع طور پر یہ بھی تعین کرتے ہیں کہ ایک انتظام و انصرام یا نظم و ضبط میں کیا کچھ ہے جس کی پروا نہیں کی جا رہی یا کس کو ایک خلاف معمول اور تکلیف دہ بات کہہ کر ایک طرف ہٹایا جا رہا ہے- وہ یہ دو فصیلے بھی کرتے ہیں کہ کون سا ایک نافذ کردہ نظم و ضبط ہے جس پر توجہ دی جا رہی ہے اور وہ کیا ہے جس کی پروا تک نہیں کی جا رہی اور کس سے تغافل برتا جا رہا ہے ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108