::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Literature > Hameed Nazami key Kalam  
Book Detail
 
 
Hameed Nazami key Kalam
حمید نظامی کے کالم  
Author/Translator: Ahmed Saeed 
Price: $ 5.71
Format: Hard Cover, 249Pages, Weight: 410 gm
Product-Id: 1011070
Publisher: Maktaba Tameer e Insaniyat
Publish date: 2006
Productid:1011070  
Quantity:
 

 

پہلی بات

زیر نظر کتاب حمید نظامی کے تحریر کردہ طنزیہ و مزاحیہ کالموں یک بام و دو ہوا،تبرکات ،سررا ہے،جاتی کیا سوچتی ہے،پڑھیے اور سوچیے،گاندھی نامہ اور ساور کرنامہ کا مجوعہ ہے جو مارچ 1940ء سے اکتوبر 1942ء تک نواۓ وقت کے صفحات کی زینت بنے- اس سے پیشترا انھی کے قلم سے نکلے ہوۓ کالم لیل و نہار اور سخن ہاۓ گفتنی اب نگارشات حمید نظامی کا جزو بن گۓ ہیں ۔

طنز و مزاح زندہ دلی کے ساتھ ساتھ خود زندگی کی بھی دلیل ہوتی ہے جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ قلمکار اپنے گردوپیش کی زندگی کے سنجیدہ پہلوؤں پر کتنی کڑی نظر رکھتا ہے- طنز و مزاح دراصل اپنے معاشرہ کی تہذیبی اور اخلاقی اقدار اور بندشوں یا پابندیوں سے انحراف کی غیر سنجیدہ کوششوں پر روک ٹوک کا وہی کردار ادا کرتا ہے جو ان ضابطوں کے سنجیدہ انحراف یعنی چوری چکاری،ڈاکہ اور عصمت و عفت کی پامالی وغیرہ پر پولیس ادا کرتی ہے- فرق اتنا ہے کہ ایک کی گرفت الفاظ سے ہوتی ہے اور دوسرے کی گرفتاری کی شکل میں ۔

حمید نظامی کا کالم `سرراہے` شروع میں مختلف انداز میں پیش کیا گیا تھا- اس میں انگریزوں کے ہاتھوں ہندوستان میں معاشی لوٹ کھسوٹ پر طنزیہ انداز میں تبصرہ ہوتا تھا یا پھر غیر ملکیوں کے لطائف سے قارئین کو محفوظ کیا جاتا تھا- لیکن تھوڑے ہی عرصہ بعد سرراہے کا انداز تبدیل ہو گیا- اب کسی لیڈر کا کسی خاص موضوع کے حوالے سے کوئی بیان لکھ کر اس پر تبصرہ کیا جاتا تھا مثلا شیخ عبداللہ نے بیان دیا کہ `پاکستان سکیم بالکل بیہودہ اور مسلمانوں کے لیے نقصان دہ ہے`- اس پر حمید نظامی نے جملہ ٹانکا کہ `اب بھی کوئی شخص پاکستان سکیم کے بیہودہ ہونے میں شک کرے تو اسکا کوئی علاج نہیں`۔

 

حرف تشکر

اس مجموعے کی تیاری نواۓ وقت کی اس فائل کے بغیر ممکن ہی نہ تھی جو چودھری بشیر احمد اور ڈاکٹر محمد طیب کی ملکیت ہے- ان دونوں حضرات کے لیے میرا دل جذبات تشکر سے پر ہے کہ انھوں نے اس نادرہ فائل سے استفادہ کا موقع بہم پہنچایا ۔

ڈاکٹر انور سدید صاحب کا بھی بے حد ممنون ہوں کہ جن کی کوششوں سے یہ مسودہ زیور طباعت سے آراستہ ہوا ہے ۔

پنجاب پبلک لائبریری کے محمد حنیف کا بھی شکریہ مجھ پر واجب ہے جن کی وساطت سے حسب سابق لائبریری سے استفادہ ممکن ہوا ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108