::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Hamad O Naat > Darbar e Rasalat Majmoa Naat  
Book Detail
 
 
Darbar e Rasalat Majmoa Naat
دربار رسالت صلی اللہ علیہ و سلم (مجموعہ نعت)  
Author/Translator: Taqi Abadi 
Price: $ 5.2
Format: Hard Cover, 75Pages, Weight: 290 gm
Product-Id: 1011068
Publisher: Maktaba Tameer e Insaniyat
Publish date: 2006
Productid:1011068  
Quantity:
 

 

درد دل

کس کس سے سوال کروں؟

علامہ نجم آفندی نے کہا تھا ۔

میں خود ہوں مطمن اے نجم ادب کی خدمت سے

جگہ نہ دے کہیں تاریخ روزگار مجھے

اردو کے مشاہیر شعراۓ غزل نے نجم کی قدر دانی کیوں نہ کی؟ ۔

195 عمدہ اور اعلی ترین غزلوں کو کیوں نظر انداز کیا گیا؟ ۔

کیا 1955ء کا آل انڈیا مشاعرہ یاد نہیں جس میں نجم نے مشاعرہ لوٹ لیا تھا؟ ۔

اردو کی ترقی پسند تحریک کے نمائندوں نے کیوں نجم کو نظر انداز کیا؟ اردو ادب میں کسان،مزدور،مزدوری اور سرمایہ داروں کے خلاف نظموں میں پہلی آواز علامہ اقبال اور جوش سے قبل نجم کے سوا کس نے بلند کی؟ اگر بقول سلیمان ندوی،حسرت موہانی اسلامی اور سوشلسٹ رجحان رکھ کر بسیویں صدی کے ابوذر غفاری ہو سکتے ہیں اور تحریک کے بھی پسندیدہ شاعر رہ سکتے ہیں تو نجم کی مسلمانی کیوں برداشت نہ ہوئی؟ ۔

 

نجم آفندی کا زندگی نامہ

نام                مرزا تجمل حسین

نقص             نجم-نجمی

شہرت           نجم آفندی

گھریلو نام       نادر مرزا

تاریخ ولادت     رمضان 1330 ہجری مطابق 1893

مقام ولادت     اکبر آباد(آگرہ) کڑہ حاجی حسن جو پیپل منڈی کے پیچھے واقع ہے ۔

والد              مرزا عاشق حسین بزم آفندی- معروف شاعر اپنے سگے ماموں سید اسمعیل حسین منیر شکوہ آبادی متوفی 1880ء کے شاگرد رہے- انکی پیدائش 1880ء میں گڑہ حاجی حسن آگرہ میں ہوئی- شادی آغا حسین صاحب صاحب دیوان شاعر کی بیٹی سے ہوئی- دوسری شادی ایک انگریز خاتون سے ہوئی- آپ بزم تخلص کرتے تھے- معروف غزل گو اور مرثیہ گو شاعر تھے- بزم آفندی کا انتقال 23 مارچ 1953 ء کو ہوا ۔

مرزا عباس ملیح جو مرزا نجف علی بلغ کے فرزند تھے جو  مرزا فصیح مشہور مرثیہ گو شاعر کے حقیقی بھائی تھے- اسی لیے تو نجم آفندی نے مرزا فصیح کی میراث پر فخر کرتے ہوۓ فرمایا ۔

نجم میں ہوں خاک پاۓ مسند آراۓ فصیح

مدح کی دولت ملی ہے ورثہ اجداد سے




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108