::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Social & Political > Social Science > PurSukun Niand Nabvi(PBUH) Tarakey Aur Jadeed Science  
Book Detail
 
 
PurSukun Niand Nabvi(PBUH) Tarakey Aur Jadeed Science
پرسکون نیند نبوی صلی اللہ علیہ و سلم طریقے اور جدید سائنس  
Author/Translator: Muhammad Tariq Mehmood Chugtai 
Price: $ 4.8
Format: Hard Cover, 232Pages, Weight: 360 gm
Product-Id: 1011049
Publisher: Ilm O Irfan Publishers
Publish date: 2006
Productid:1011049  
Quantity:
 

 

حال دل

مادی زندگی نے مادہ دیا،روحانیت گئی اور مال آیا،چین گیا- اس زندگی سے بے زار ہو کر آخرکار خودکشی کا رحجان بڑھ گیا ۔

ایسا کیوں ہوا؟ دراصل ہمیں جو وقت اللہ تعالی کو دنیا چاہیے تھا وہ وقت نہیں دیتے پھر وہ وقت بے چینی بے قراری اور ادویات کے کھانے میں لگتا ہے ۔

اگر آپ کچھ وقت تسلی سے بیٹھ کر اللہ تعالی کے ذکر کو دیں اور اعمال کی طرف بھرپور توجہ کریں،دھیان دیں تو یقینا آپ پرسکون ہوں گے ۔

ہاں اگر مسنون طریقے اپنائیں تو زندگی اور زیادہ پرسکون ہو گی ۔

 

سونے کے سلسلے میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا اسوہ حسنہ

سونے سے قبل وضو کرنا مسنون ہے ۔

                     حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم جب سونے کا ارادہ فرماتے تو نماز کی طرح وضو فرماتے ۔

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم رات میں جب بستر پر تشریف لاتے تو مسواک فرماتے اور کنگھی فرماتے ۔

باوضو سونے کا حکم ۔

                       حضرت براءبن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جب تم بستر پر جاؤ تو نماز کی طرح وضو کرو- پھر دائیں کروٹ لیٹو ۔

فائدہ: آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی عادت طیبہ باوضو آرام کرنے/فرمانے کی تھی اور آپ نے باوضو آرام کرنے کو فرمایا بھی ہے- اسی وجہ سے باوضو سونا سنت ہے- حافظ رحمہ اللہ تعالی نے لکھا ہے کہ باوضو سونا سنت ہے- اگر وضو ہے مثلا عشاء کی نماز کا وضو باقی ہے تو یہ کافی ہے الگ سے کرنے کی ضرورت نہیں ۔

باوضو سونا شہادت کا ثواب

            حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جو شخص طہارت (وضو)

کی حالت میں رات گذارے- پھر اسی رات انتقال کر جاۓ تو وہ شہید ہو گا- یعنی ثواب شہادت پاۓ گا ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108