::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Quran O Hadees > Katab Allah Kay Sai Fasalay  
Book Detail
 
 
Katab Allah Kay Sai Fasalay
کتاب اللہ کے صحیح فیصلے  
Author/Translator: Akbar Shah Najeeb Abadi 
Price: $ 3.99
Format: Soft Cover, 138Pages, Weight: 190 gm
Product-Id: 1011021
Publisher: Maktaba Qadoosia
Publish date: 2006
Productid:1011021  
Quantity:
 

 

کئی سو سال سے روۓ زمین کے بڑے بڑے فلاسفروں،حکیموں اور عالموں کے درمیان یہ مسئلہ چلا آتا ہے،اور اس پر یورپی مفکرین نے بہت سی کتابیں بھی لکھ ڈالی ہیں کہ نسل انسانی کو اس ربع مسکون پر آباد رہنے کے لۓ کونسا بہترین اسلوب اختیار کرنا چاہیے- معاشرترت واخلاق وتمدن کے ایک بہترین قابل عمل اور ہمہ گیر نظام اور اسکو زیر عمل لانے کی ضرورت تو سب کو بلااختلاف تسلیم ہے- لیکن وہ نظام کہاں ہے؟کونسا ہے؟کس نے بنایا ہے؟کس کو بنانا چاہیے؟کسطرح بنانا چاہیے؟بنایا جا سکتا ہے،یا نہیں؟نہیں بنایا جا سکتا تو کیوں؟بنایا جا سکتا ہے تو اب تک کیوں نہیں بنا؟ وغیرہ سوالات کے متعلق بحث ونظر اور غوروفکر کا سلسلہ برابر جاری ہے،اسی حقیقت کو دوسرے الفاظ میں یوں بھی ادا کیا جا سکتا ہے کہ نسل انسانی جو بالطبع اور فطرتا ایک قانون اور نظام سلطنت کے ماتحت امن وامان کےساتھ زندگی بسر کرنا چاہتی ہے اسکے نظام سلطنت کا مسئلہ آج تک زیر بحث ہے اور یورپ کے دقیقہ سنج گرہ کشائی سے عاجز رہے ہیں ۔

 

 انسان اگر اس خاکدان میں چوپایوں،پرندوں،کیڑے مکوڑوں اور درندوں کی طرح مخص دنیوی زندگی بسر کرنے کےلیے پیدا کیا گیا ہوتا تو اسکو بھی حواس ظاہری وقواۓ جسمانی کےساتھ دوسرے حیوانات کی طرح ایک غیر متغیر وغیر مترقی عقل حیوانی کافی تھی جس سے اسکی دنیوی زندگی کی تمام ضروریات پوری ہو سکتی تھیں- لیکن اللہ تعالی نے انسان کےلیے اس دنیوی زندگی کے بعد ایک اخروی دائمی زندگی تجویز فرما کر اس دنیوی محدود زندگی کو مہلت عمل اور اس دنیا کو دارالعمل ٹھہرا کر اس دنیا میں اسکی غایت وغرض عبادت وفرمانبرداری قراردی اور دوسری اخروی زندگی اور اس دوسرے جہان آخرت کو جزا وسزا کا مقام بنا کر انسان کی منزل مقصود اس جہان آب وگل سے بہت دور آگے مقرر فرمائی اور دنیا میں اسکو باقی دنیوی مخلوق کا مخدوم اور سب سے زیادہ شریف ومعزز قرار دیا ۔

اسکے علم کو وسیع اور عقل کو مآل اندیش وترقی یاب بنانے کےلیے حواس کے علاوہ دوسرے ذرائع معرفت یعنی وحی والہام-ہدایت نامہ جات الہیہ اور ہادیان حق بھیج کر بھی اسے نوازا اور ان اعلی ترین سامانوں کی بخشش کےساتھ ہی گمراہ کن جذبات اور سیدھے راستے سے جدا کر دینے والی طاقتیں بھی اسکے پیچھے لپٹا دیں تاکہ نفس وشیطان کے تقاضوں کو شکست دے کر اور اس امتحان میں کامیاب ہو کر بادشاہ حقیقی کے حضور عالی مرتبہ وانعام یافتہ بن سکے اور رضاۓالہی کے بلند وبرتر مقام کا وارث ہو سکے اگر امتحان میں ناکامیاب اور نفس شیطان کا مغلوب ہو جاۓ تو اس غلط کاری وگمراہی کے نتیجہ میں اس پست وذلیل واذیت رساں مقام میں پہنچ کر سزا یاب ہو- جسکا نام جہنم ہے- اس اجمال کی تفصیل حجتہ الاسلام اور نظام سلطنت کے ثلث اول میں موجود ہے اس جگہ نہ تفصیل کا موقع ہے نہ دلائل بیان کرنے کی گنجائش ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108