::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Sharah Kalaam Bulhay Shah (R. A.)  
Book Detail
 
 
Sharah Kalaam Bulhay Shah (R. A.)
کلام بلھے شاہ  
Author/Translator: Abul Kashif Qadri 
Price: $ 8.57
Format: Hard Cover, 704Pages, Weight: 820 gm
Product-Id: 1011004
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2005
Productid:1011004  
Quantity:
 

 

حضرت بابا سید بلھے شاہ پنجابی شاعری کا نمایاں صوفی شاعرجس نے دسویں صدی ہجری کے شاہ حسین رحمتہ اللہ علیہ اور گیارھویں صدی ہجری کے حضرت سلطان باہو رحمتہ اللہ علیہ کے پنجابی شاعروں میں لوک شاعری کے ورثے اور فارسی شاعروں کی قائم کردہ تصوف کی رمزوں پر مشتمل پنجابی ادب کے علم کو بارھویں صدی ہجری میں سنبھالتے ہوۓ آنے والی نسلوں کے بیش بہا قیمتی ورثہ چھوڑا اور اس میں سادگی،سچائی،دلی خلوص کو اسطرح سمویا کہ وہ ازدل خیزبردل ریزر کا مظہر بن گیا ۔

 

حضرت بابا سید بلھےشاہ رحمتہ اللہ علیہ نے نہ صرف پنجابی شاعری میں صرف کافی کی سادہ روایت کو بڑھایا بلکہ کافی میں موسیقی کی ترنگوں کو پوری طرح سمویا جسکی وجہ سے آپکے کلام نے اپنے ترنم،سوزدل،بےباک اوردبنگ لہجے کی بناء پرعوام الناس کا دل پوری طرح موہ لیا اور آج تک موہ رہا ہے اور مقبولیت پا رہا ہے اسکےعلاوہ آپکا کلام حضرت مولانا روم رحمتہ اللہ علیہ کے کلام سے وجودی اور شہودی لحاظ سے کسی بھی طرح کم نہیں ہے اسکےعلاوہ انہوں نے اپنی شاعری میں علاقائی سیاست،وڈیروں کے ظلم وستم اورنام نہاد علماء کی خراباتیوں کو پوری طرح تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسطرح انکے خلاف پرچم جہاد کوبلند کیا ہے- حضرت بابا سید بلھےشاہ رحمتہ اللہ علیہ نے عشق الہی کے موضوع کوانتہائی گہرے صوفیانہ اورعاشقانہ رنگ میں بیان اور واضح کیا ہے اور مرشد کو اللہ تعالی تک پہنچنےکا اولین ذریعہ قرار دیا ہے ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108