::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Safar Nama Shamali Ilqa Jaat  
Book Detail
 
 
Safar Nama Shamali Ilqa Jaat
سفرنامه شمالی علاقہ جات  
Author/Translator: Amir Shehzad 
Price: $ 5.71
Format: Hard Cover, 483Pages, Weight: 610 gm
Product-Id: 1010998
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2005
Productid:1010998  
Quantity:
 

 

کافی عرصے سے میری خواہش تھی کہ میں اپنے ملک کی خوبصورت وادیوں دلفریب نظاروں اور اسکے شمالی علاقوں کی بابت بھی کچھ لکھوں کہ یہی اپنے ملک کا خوبصورت سرمایہ ہیں- مگر اس کام کے لیے مجھے وقت ہی نہیں مل رہا تھا- مگر جب نے زندگی کی مصروفیات میں سے کچھ دن نکال کرشمالی علاقوں میں گزارے تو ایک نئی ہی دنیا مجھ پر آشکار ہوئی ۔

سیاحت سے میری دلچسپی بہت پرانی تھی مگر کبھی اسے تفصیل سے لکھنے کا خیال نہیں آیا کہ دیگرچند لوگ پہلے سے ہی لکھ رہے تھے- پھرکچھ ایسے خیالات ذہن میں آۓ کہ مجھے مصروفیات کے بندھن کوتوڑنا ہی پڑا- یقین مانۓ کہ شمالی علاقوں میں گزارے یہ دن مجھے کبھی نہیں بھولیں گے- وہاں کے لوگ،تہذیب وتمدن،وادیاں،پہاڑ اور دیگربہت کچھ ایسا ہےکہ اگرانہیں اپنی آنکھوں سے نہ دیکھا جاۓ تو وطن کے متعلق معلومات ادھوری ہی رہ جاتی ہیں- ویسے جو لوگ زیادہ مصروفیات کی وجہ سے خود نہیں جا سکتے تو انکی راہنمائی کےلیۓ اپنی کوشش کر رہا ہوں کہ انہیں گھر بیٹھے ہی شمالی علاقوں کی سیرکروا سکوں ۔

 

یہ میرا اولین سیاحتی سفرنامہ ہےکہ جس میں شمالی علاقوں کے بہت سارے خوبصورت حصے دیکھے گۓاور جس قدر ممکن ہوسکا میںنےاسےکاغذ پربھی منتقل کردیا- ان علاقوں کی سیاحت کے دوران میرے جذبات کچھ ایسے ہو گۓ کہ میں نے یہیں پر بس جانے اور باقی زندگی گزارنے کی ارادہ کر لیا- گو کہ یہ ارادہ بس ارادہ ہی رہا اور میں شہری زندگی سے پہاڑی زندگی اختیار نہ کرسکا- مگر اس خیال کا آنا ہی پسندیدگی کی انتہا تھا- انسان بہت کچھ چاہتا ہے- مگر کرتا وہی ہے جس میں اسکی بقا ہوتی ہے- مجھے بھی اپنی بقا کے لیۓ اپنے  علاقے کا انتخاب کرنا پڑا کہ میرے اور میرے خاندان کے لیۓ بہتر تھا ۔

جب میں نے اس مکمل سفرنامے کو مرتب کیا تو بہت ساری باتیں کاٹنے کا خیال آیا کہ جو صاف گوئی پرمشتمل تھیں مگر میں نے انہیں نہیں کاٹا کہ سفرنامہ پڑھنے کا مزا ہی تب آتا ہے کہ اس میں صاف گوئی اور روانی ہو- اگرجگہ جگہ بات تبدیل کرکے لکھی جاۓ تو سچی بات کی سچائی تبدیل ہو جاتی ہے ۔

میری سابقہ کتب کے قارئین کے لیۓ یہ ایک انوکھی تحریر ہو گئی کہ انہوں نے مجھے اس رنگ میں پہلے کبھی نہیں پڑھا ہو گا- سچی بات تو یہ ہے کہ ہرانسان مختلف اوقات میں مختلف ہوتا ہے ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108