::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Quran Aik Mujza Azeem  
Book Detail
 
 
Quran Aik Mujza Azeem
قرآن ایک معجزہ عظیم  
Author/Translator: Abu Muhammad Mukhdom Zada 
Price: $ 7.2
Format: Hard Cover, 432Pages, Weight: 590 gm
Product-Id: 1010995
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2005
Productid:1010995  
Quantity:
 

 

اللہ تعالی نے جب اپنی مخلوق پر ہدایت تمام کردینا چاہی اور اسے کفر و شرک، ظلم و جہالت، فسق و فجور اپنی نافرمانی کی نحوستوں سے نکال کر صراط مستقیم کے ذریعے اپنا عرفان اور پہچان دینے کا فیصلہ فرمایا تو اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت عرب کی سنگلاخ ترین وادی"بکہّ" کے دامن میں آباد خاندان قریش کے سردار اور اپنے کعبہ کے نگہدار عبدالمطلب فرزند عبداللہ مرحوم کے گھر میں محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا فرمایا۔ پھر ایک وقت مقرر و متعین پر انہيں اپنے کلام مقدس کی امانت سونپ کر ایک عظیم مقصد پر مبعوث فرما دیا۔

 

چودہ سو سال سے انسان ایک تواتر کے ساتھ نسل درنسل محمد عربی عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایمان افروز اور روح پرور واقعات سنتا چلا آتا ہے۔ ان  واقعات میں ایک طویل حصہ معجزات کا بھی ہے، یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں ظہور پزیر ہونے والے ایسے محیر القعول واقعات، جو کسی اور انسان کے ہاتھوں اس سے پہلے ظاہر نہ ہوسکے اور بعد ازاں بھی ممکن نہیں۔ مثلا چلچلاتی دھوپ میں بادل کے ٹکڑے کا آپ کے سر پر سایہ کرنا، درختوں اور پتھروں کا آپ کو دیکھ کر جھک جانا یا سلام پیش کرنا یا کلمہ پڑھنا آپ کے اشارے پر دوڑتے چلے آنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کے لعب کی برکت سے کڑوے کنویں کا میٹھا ہوجانا یا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے وجود سے سانپ کے زہر کا اثر ختم ہوجانا، یا علی المرتضی کی آنکھوں سے آشوب کا زائل ہوجانا، یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلی کے




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108