::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Manto Kay Soo Afsanay  
Book Detail
 
 
Manto Kay Soo Afsanay
منٹو کے سو افسانے  
Author/Translator: Saadat Hassan Manto 
Price: $ 11.43
Format: Hard Cover, 816Pages, Weight: 1000 gm
Product-Id: 1010987
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2005
Productid:1010987  
Quantity:
 

 

یہ سن سینتیس کا ذکر ہے۔ مسلم لیگ روبہ شباب تھی۔ میں خود شبشب کی ابتدائی منزلوں میں تھا، جب خواہ مخواہ کچھ کرنے کو جی چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ صحت مند تھا، طاقتور تھا اور جی میں ہر وقت یہی خواہش تڑپتی تھی کہ سامنے جو قوت آۓ تو اس سے بھڑ جاؤں، اگر کوئی قوت سامنے نہ آۓ تو اسے خود پیدا کروں اور مدمقابل بنا کر اس سے گتھ جاؤں۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آدمی ہر وقت کچھ کرنے کے ليۓ بے تاب رہتا ہے۔ کچھ کرنے سے میرا مطلب ہے کوئی بڑا کام کوئی بہت بڑا کارنامہ سر انجام نہ ہو، تو سرزد ہی ہو جاۓ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر کچھ ہو ضرور۔

اس مختصر تمہید کے بعد اب میں پھر اس زمانے کی طرف لوٹتا ہوں، جب غالب جوان تھا۔ معلوم نہیں اس نے اپنی جوانی کے دنوں میں کسی سیاسی تحریک میں حصہ لیا تھا یا نہیں مگر خاکسار مسلم لیگ کا ایک سرگرم کارکن تھا۔ غازی آباد کور مجھ ایسے کئی نوجوانوں کی ایک جمعت تھی جس کا میں ایک مخلص ممبر تھا۔ اپنے اخلاص کا ذکر میں نے اس ليے بڑے شوق سے کیا ہے کہ ان دنوں میرے پاس سواۓ اس کے اور کچھ تھا ہی نہیں۔

 

 یہ اس زمانے کا ذکر ہے کہ محمد علی جناح دہلی تشریف لاۓ اور مسلمانوں نے ان کا شاندار جلوس نکالا۔ جیسا کہ ظاہر ہے کہ غازی آباد کور نے اس جلوس کو پر رونق اور پرجوش    بنانے میں بھر پور حصہ لیا۔ ہماری جماعت کے سالار انور قریشی صاحب تھے۔ بڑے تنومند جوان جو اب شاعر پاکستان کے لقب سے مشہور ہیں۔ ہماری کور کے جوانوں کے ہونٹوں پر انہی کا تصنیف کردہ قومی ترانہ تھا۔ معلوم نہیں ہم سرتال میں تھے یا نہیں لیکن اتنا یاد ہے کہ جو کچھ بھی ہمارے حلق سے باہر نکلتا اس کو سرتال کی پابندیوں میں جکڑنے کا ہوش کسی کو بھی نہیں تھا۔

فریاد     کی    کوئی     لے     نہیں     ہے

نالہ       پابند         نے       نہیں        ہے




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108