::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Darood Salam insiclopedia Abre Rehmat  
Book Detail
 
 
Darood Salam insiclopedia Abre Rehmat
درود و سلام انسائيکلوپيڈيا ابر رحمت  
Author/Translator: Khursheed Ahmed 
Price: $ 8.57
Format: Hard Cover, 888Pages, Weight: 1010 gm
Product-Id: 1010978
Publisher: Mushtaq Book Corner
Publish date: 2005
Productid:1010978  
Quantity:
 

 

بات یاد رہے کہ حضور اقدس محسن انسانیت ہیں۔ اس لیے آپ پر جتنا بھی درود وسلام بھیجا جاۓ، کم ہے۔

تعمیل حکم کا خوبصورت انداز

جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے، اللہ تبارک و تعالی نے سورۂ احزاب کی آیت نمبر 56 میں اپنے حبیب مصطفے(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود و سلام بھیجنے کا حکم فرمایا ہے اس حکم کی تعمیل کا انداز نہایت دل پذیر اور نہایت دل نشیں ہے وہ اس طرح کہ درود و سلام بھیجنے والا اس حکم کو التجا والتماس کے ساتھ اپنے مالک حقیقی اللہ رحمن و رحیم کی طرف لوٹا دیتا ہے یعنی خود درود وسلا م بھیجنے کی بجاۓ اللہ پاک سے نبی پاک علیہ السلام پر درود وسلام بھیجنے کی درخواست کرتا ہے جیسے: اے اللہ! تو خود محمد پر درود اور سلام بھیج۔

 

 اس التماس کی وجہ یہ ہے کہ بندہ نبی پاک علیہ السلام پر درود وسلام بھیجنے کا حق ادا نہیں کر سکتا کیونکہ انسان خطا کا پتلا ہے۔ انسان علم کے لحاظ سے نامکمل اور عمل کے لحاظ سے ناتواں ہے۔ زندگی کے سفر میں لغزشيں اس کے ساتھ سایہ کی طرح چمٹی ہوئی ہیں۔ ان حالات میں انسان کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ پیغمبر اعظم علیہ السلام کے مرتبہ او ر مقام کے مطابق درود شریف بھیج سکے۔

 وہ ہستی جو اللہ کی محبوب، نبیوں کی سردار او ر رحمت کی تاجدار ہے، اس ہستی کے شایان شان درود بھیجنا انسان کے بس نہیں۔ چنانچہ وہ اپنی کم علمی اور کم مانگی کی وجہ سے اللہ عظيم و برتر کی بارگاہ عظمی میں استدعا کرتا ہے کہ اے اللہ! تو اپنے حبیب محمد مصطفے پر ایسا درود(یعنی رحمت) اور ایسا سلام(یعنی ایسی سلامتی) بھیج کہ جو ان کی شا ن کے لائق ہو۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108