::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Salasiat Quran-o-Hdias  
Book Detail
 
 
Salasiat Quran-o-Hdias
ثلاثیات قرآن وحدیث  
Author/Translator: Abdul Majeed Insari 
Price: $ 6.29
Format: Hard Cover, 344Pages, Weight: 600 gm
Product-Id: 1010973
Publisher: Maktaba Qadoosia
Publish date: 2005
Productid:1010973  
Quantity:
 

 

قرآن مجید اور حدیث شریف میں مختلف تعداد کا بھی تزکرہ ملتا ہے۔ مثلا ایک اللہ۔ اعمال لکھنے والے دو فرشتے۔ حضرت صالح علیہ السلام کی قوم کو عذاب سے تین دن کی مہلت۔ احیاۓ موتی سے متعلق حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دلی تسکین کے لیے ان کو چار پرندوں کے ٹکڑوں پر رکھ کر ان کو بلانے کا حکم۔ روزانہ پانچ نمازيں۔ اللہ تعالی کا آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کرنا۔ سات آسمان۔ جنت کے آٹھ دروازے۔ حضرت موسی علیہ السلام کو دی گئيں نو نشانیاں۔ حضرت موسی علیہ السلام کا حضرت شعیب علیہ السلام کی دس سال تک بکریاں چرانا۔ حضرت یوسف علیہ السلام  کو خواب میں گيارہ ستاروں کا سجدہ کرنا۔ حضرت موسی علیہ السلام کے عصا مارنے سے پتھر سے پانی کے بارہ چشمے جاری ہونا۔

 

قرآن و حدیث میں تین کی تعداد کا تزکرہ مقابلتا بکثرت ہے۔ اس کی غالبا وجہ یہ ہے کہ تین ایک طاق عدد ہے۔ اللہ تعالی طاق ہے اور طاق عدد کو پسند کرتا ہے، اس لیے طاق ایک مبارک عدد ہے۔ طاق عدد کی خصوصیت یہ کہ اس میں دو طرح کی وحدت پا‏ئی جاتی ہے۔ ایک تو وہ جو سب اعداد میں بنیادی طور پر موجود ہے۔ دوسرے یہ کہ وہ دو پر تقسیم نہيں ہوتا اور وحدت باقی رہ جاتی ہے، تین کا عدد وحدت کی قریب ترین کثرت ہے اور کثرت کی کم ازکم قلت تین کا عدد ہے۔ تین کے عدد کی ایک اور خاصیت يہاں ضمنا عرض کردوں۔ وہ یہ ہے کہ تین کے عدد اور دوسرے کسی عدد کے حاصل ضرب کے ہندسوں کا مجموعہ تین پر تقسیم ہو جاتا ہے۔

        قرآن و حدیث ميں تین کی تعداد کے زيادہ سے زیادہ مضامین کو زير نظر کتاب میں یکجا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سے قرآن و حدیث کی تعلیمات کے ایک قابل ذکر حصے سے براہ راست واقفیت حاصل ہو سکتی ہے۔

قرآن مجید میں تین کی تعداد کے مضامین کے ليے مختلف تفاسیر اور اسلامی کتب سے مدد لی گئی ہے۔ جہاں کسی آيت کی ایک سے زیادہ تعبیریں ممکن ہوئيں یا مجھے کوئی مشکل پیش آئی تو مختلف تفاسیر سے استفادہ کیا گيا۔ اسی طرح ہر حدیث شریف کے ساتھ کتب احادیث کے اردو تراجم سے مدد لی گئی ہے۔ اس سلسلے ميں مولوی محمد حسین رحمانی کا اور ان احباب کا شکر گزار ہوں جہنوں نے مجھے کتب اور ديگر




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108