::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Makalat  
Book Detail
 
 
Makalat
مکالات  
Author/Translator: Ahsan Akhtar Naz 
Price: $ 6.00
Format: Hard Cover, 256Pages, Weight: 400 gm
Product-Id: 1010908
Publisher: Al Qamar Enterprises
Publish date: 2003
Productid:1010908  
Quantity:
 

 

 عصر حاضر کا طاقتور شعبہ،ابلاغیات کا ہے۔

 گذرشتہ دو سو برس کے دوران تعلیم، سیاست، جنگ، اخلاقیات اور مذہب کی تعمیر نو کے ليے جس شعبے نے سب سے زیادہ رول ادا کیا، وہ شعبہ ابلاغ ہے۔ غیر منتخب نمایندہ افراد پر مشتمل ہونے کے باوجود، جمہوری حکومتوں، پارلیمانوں اور آمریتوں پر جس شعبہ کی کارفرمائی کا ان مٹ نقش دیکتا جاسکتا ہے، وہ بھی شعبہ ابلاغیات ہے۔ بالخصوص بدعنوانی پر مبنی کاروبار حکومت میں ملوث ریاستوں اور بدعنوان معاشروں میں تو حرف مطبوعہ"تقدس" اور خوف کی علامت ہوتا ہے۔ جبکہ، اس حرف کو تحریر کرنےوالے قلم کار کی دہشت اور احترام کے کیا کہنے----- یاد رہے کہ ابلاغیات میں اخبارات، رسائل،فلم،ڈراما،ٹیلیویژن، فنون لطیفہ کی متعدد اقسام اور اب انٹرنیٹ بھی شامل ہے۔

 

   انیسويں صدی کا یہ نصف آخر تھا جب محنت اور سرماۓ کی کشمکش میں تیزی آئی۔  اس کا بڑا سبب یہ تھا کہ سرمایہ دارانہ جبلت اور جاگیردارانہ حاکمیت،ہوس پرستانہ دیوانگی سے اوپر اٹھنےکو تیار نہ ہوئی۔ پھر بیسويں کے اوائل میں یہ کشمکش آگے بڑھی۔ تب معاشرے سے ظلم و استحصال کے خاتمے اور معیشت کو درست سمت دینے کا دعوی لے کر اشتراکیت میدان میں اتری۔  مگر انسانیت کی دستگيری کرنے اور کچلے ہوۓ طبقوں کے دکھ درد کا مداوا  کرنے کے بجاۓ تھوڑے ہی عرصے میں یہ تحریک بھی بے رحم استعماریت کی راہ پر چل نکلی۔ اس کے فرستادہ، سرخ استعمار کے آلہ کاروں میں شمار ہونے لگے۔ پرولتاری آمریت کے نام پر کمیونسٹ پارٹی کی آمریت مسلط کرنے، اخلاقی جواز کھو دینے اور داخلی تضادات  کے گرداب میں پھنس کر رہ جانے کا یہ نتیجہ نکلا کہ دسمبر 1991ء میں سویت یونین کا انہدام ہوگیا۔ اس وقت اہل قلم و دانش کی ایک بڑی حلیف قوت رکھنے کے باوجود، اس عظیم الشان نظریاتی    ریاستی وجود کی رحلت پر نہ کوئی آہ اٹھی اور نہ کہیں عالمی نوحہ تک تخلیق ہو سکا، جیسا اس فکر کی آبیاری کے ليے کبھی " انٹرنیشنال"جیسا انقلابی ترانہ لکھا گيا تھا۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108