::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Lahore ka chalsee  
Book Detail
 
 
Lahore ka chalsee
لاہور کا چیلسی  
Author/Translator: Ahmad Shujah  
Price: $ 3.99
Format: Hard Cover, 64Pages, Weight: 110 gm
Product-Id: 1010905
Publisher: Mahanama Aatish Fishan
Publish date: 2006
Productid:1010905  
Quantity:
 

 

یکم جون1964ء کو میرے ایک بہت ہی عزیز دوست ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی نے ادیبوں،شاعروں اور مصوروں کے اس کے مشہور مسکن کے متعلق جو "چیلسی" سے موسوم ہے اور لنڈن کے مضافات میں واقع ہے ایک نہایت بصیرت افروز اور پراز معلومات مقالہ نشر کیا جس کے یہ چند اقتباسات اس مضمون کو قلمبند کرنے کا باعث ہو‎ۓ ہیں:

    "چیلسی کی فضا لنڈن کے دوسرے محلوں سے بالکل مختلف ہے۔ یہاں قدم قدم پر یوں محسوس ہوتا ہے گویا ماضی دوبارہ زندہ ہو کر مرئی صورت میں سامنے آگیا ہے۔ ادیبوں،شاعروں،مصوروں اور فن کاروں کے مکان اس کثرت سے یہاں ہیں کہ شرف غالبا لنڈن کے کسی اور محلے کو حاصل نہ ہوگا۔

 

        "یہ صیح ہے کہ اب قدیم روایت کی پابندی اس شدت سے نہیں کی جاتی اور ادباوشعرا کا شیرازہ ایسا بکھرا ہے کہ یہ لوگ لنڈن کی گنجان آبادی کا چھوڑ یہاں سے تیس تیس چالیس چالیس میل دور جاکر آباد ہوگۓ ہيں۔ لیکن اس حالت میں بھی چیلسی کی شان کسی حد تک قائم ہے۔ آج بھی لارڈ برٹر ینڈرسل جیسے شہرہ آفاق مصنف، سر مائیکل ریڈگریو جیسے نامور ایکٹر، آگسٹن جان جیسے بلند پایہ مصور اور جان آئرلینڈ جیسے مشہور عالم مغّنی چیلسی میں رہتے ہیں۔

        " چیلسی میں اگرچہ اب نئی وضع قطع کے مکان بھی بنتے جارہے ہیں لیکن بیشتر گلی کوچوں میں مکانوں کی طرز تعمیر وہی پرانی ہے جو آج سے سو دو سو سال پہلے تھی، اس لۓ تاریخی تسلسل ظاہری اور معنوی دونوں اعتبار سے قائم ہے۔ قہوہ خانوں کے اندر جھانک کر دیکھیں تو ماحول کچھ انوکھا سا نظر آتا ہے۔ روشنی عمدا اس قدر مدھم کی گئی ہے کہ درودیوار پر




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108