::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Literature > Sharah Dewanay Ghalib  
Book Detail
 
 
Sharah Dewanay Ghalib
شرح دیوان غالب  
Author/Translator: Yousaf Saleem Chishti 
Price: $ 10.71
Format: Hard Cover, 752Pages, Weight: 900 gm
Product-Id: 1010896
Publisher: Maktaba Tameer e Insaniyat
Publish date: 2005
Productid:1010896  
Quantity:
 

 

                                       دیباچہ

                                غالب نے اپنے کلام کے متعلق یہ پیشگوئی کی تھی کہ

          ع        شہرت شعرم بگیتی بعد من خواہد شدن

     یہ پیشگوئی حرف بحرف پوری ہو گئی۔ بقول محترمی پروفیسر حامد حسن صاحب قاری اردو شاعروں میں ان کے کلام سے زیادہ کسی کے کلام کی قدر نہیں ہوئی دیوان غالب سے زیادہ کوئی دیوان نہ پڑھا گیا، نہ سمجھا گیا، نہ سمجھایا گیا، نہ چھپایا گيا اور یہ جو کچھ ہوا بالکل بجا ہوا۔ انیسویں صدی کا کوئی شاعر غالب سے زیادہ اس قدر دانی کا حقدار نہ تھا۔

    مولنا حالی مرحوم کی یادگار زمانہ "یاد گار غالب" کے نظم طبا طبائی نے دیوان غالب کی شرح لکھی اس کے بعد دیگر اصحاب نے اس طرف توجہ فرمائی چنانچہ اب تک ایک درجن سے زیادہ شرحیں شائع ہو چکی ہیں۔

اس قدر شروح کی موجودگی میں ایک سخن فہم یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ میں نے اس تعداد ميں اضافہ کرنا کیوں ضروری سمجھا؟

 

           اس کا جواب یہ کہ ہندوستان اور پاکستان میں جس قدر شروح شائع ہو چکی ہیں، میں نے ان سب کا بالا ستیعاب مطالعہ کیا مگر مشکل ترین اشعارکا مطلب کسی شرح سے بھی مجھ پر واضح نہ ہو سکا۔ اگر یہ بات نہ ہوتی تو میں ہرگز شرح لکھنے کی جسارت نہ کرتا۔ اب رہی یہ با ت کہ می ں تک اپنے مقصد میں کامیاب ہوا ہوں اس کا فیصلہ ناظرین کے ہاتھ میں ہے اور اس کی صورت یہ ہے کہ پہلے دیوان غالب میں سے مشکل ترین اشعار منتخب کر لۓ جائیں۔ ( ایسے اشعار کی تعداد ستر70 اور اسی 80 کے درمیان ہے۔) پھر ان کے مطالب اس شرح میں ملاحظہ کر لیں جائيں حقیقت حال خود بخود عیاں ہو جاۓ گی۔

             میں نے یہ چند توصنحیی سطور دل پر جبر کر کے لکھی ہیں اور مجبورا لکھی ہیں۔ اگر میں صراحت نہ کرتا تو وہ  سوال تشنہ جواب رہ جاتا کہ آخر اتنی شروح کی موجودگی ميں اس قدر شرح کی کیا ضرورت تھی؟

          اس شرح کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ میں نے شرح سے پہلے ایک مبسوط مقھمہ لکھا ہے جس کی قیمت اور افادیت کا اندازہ پڑھنے کے بعد ہوسکے گا۔   




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108