::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Noor Alla Noor  
Book Detail
 
 
Noor Alla Noor
نور علی نور  
Author/Translator: Aslam Jilani 
Price: $ 7.14
Format: Hard Cover, 549Pages, Weight: 750 gm
Product-Id: 1010891
Publisher: Izhar Sons
Publish date: 2005
Productid:1010891  
Quantity:
 

 

ہر طرف اندھیرا تھا۔ گھپ اندھیرا۔۔۔۔۔ سیاہ در سیاہ ۔ ہر رنگ اور ہر شدت کو جذب کۓ ہوۓ۔۔۔۔۔۔۔ تمام تر خیوں اور صفات کے ساتھ۔ بے بہا قدرتوں اور عنایات کا مخزن۔ اسی رنگ میں چھپا تھا۔ کچھ دکھائی نہ دیتا تھا۔ نہ سورج تھا نہ چاند ستارے۔۔۔۔۔غرض کائنات کا نشان تک نہ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر جانے کب۔ اور کس وقت وقت کا تعین ناممکن ہے۔ خالق کائنات نے چاہا کہ اپنی قدرت اور صفات کا اظہار کرے اور اپنی ہی خوبصورتی اور لکشمی کو ظاہر پر دیکھے۔

حضرت داؤد علیہ السلام نے پوچھا۔ اے رب تعالی ! تو نے یہ مخلوق پیدا کیا۔

جواب ملا۔ " اے داؤد۔ میں ایک پوشیدہ خزانہ تھا۔ چاہا کہ پہنچانا جاؤں۔ پس اس کائنات کو پیدا کیا"۔

حضرت ابورزمین رضہ فرماتے ہیں۔ میں نے عرض کی۔ "یا رسول اللھ! پیدائش مخلوق سے قبل اللہ تعالے کہاں تھا؟" حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔" ایک ابر میں۔ نہ اس کے اوپر ہوا تھی نہ اس کے نیچے ہوا تھی۔ اور نہ ہی پانی۔ پھر اللہ تعالے نے اپنا عرش پانی پر پیدا فرمایا"۔ ابن ماجہ پھر حکم ہوا۔

جب وہ کسی چیز کو پیدا کرنا چاہتا ہے تو کہہ دیتا ہے۔ ہو جا۔ وہ ہو جاتی ہے۔

پہلی ہی جنبش پر سارا اندھیرا چھٹ گيا۔ اور نور کی شعاعیں پھوٹ پڑیں۔ اور جو نظرپڑا۔ وہ تھا ایک دھواں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر خداوند کریم نے اس دھوئیں کو حکم دیا۔ جو آسمان کی مانند تھا کہ تم دونوں یعنی زمین اور آسمان آؤ چاہے خوشی سے چاہے نا خوشی سے۔ پھر وہ دونوں کہنے لگے۔ ہم خوشی سے آتے ہیں۔

 

           قرآن پاک میں حم سجدہ سورۃ میں یوں ہے۔

                        (سورۃ حم سجدہ آیت11)

پھر اس دھوئیں نے زمین و آسمان کی شکل اختیار کرلی۔ پہلے دونوں باہم ملے ہوۓ تھے یعنی ایک دوسرے سے جدا نہ تھے۔ پھر حکم ربی سے علیحدہ علیحدہ اپنے اپنے مقام پرآن ٹکے۔ قرآن پاک میں سورۃ انبیاء آیت 30 میں اسی مضخون کو شکار کیا ہے۔

                  (سورۃ انبیاء آیت 30)

کیا کافروں نے دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوۓ تھے۔ تو ہم نے جدا جدا کر دیا۔

اس آیت کریمہ سے یہ بات بھی عیاں ہوئی کہ علیحدگی کے بعد پوری زمین ایک ہی پرت تھی۔ مختلف




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108