::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Wasaib  
Book Detail
 
 
Wasaib
ﺐﻴﺴﻮ  
Author/Translator: Asad Saleem Sheikh 
Price: $ 9.54
Format: Hard Cover, 592Pages, Weight: 720 gm
Product-Id: 1010879
Publisher: Izhar Sons
Publish date: 2005
Productid:1010879  
Quantity:
 

 

رومان پرور دریاۓ چناب کے کنارے وسطی پنچاب کا 2367 مربع کلومیٹر یا دوسرے لفظوں میں5 لاکھ 80 ہزار 8سو 95 ایکڑ زمین کا ٹکرا، اپنی چھت پر سینکڑوں چھوٹی چھوٹی بستیوں کو سجاۓ ہوۓ ہے۔ قاعدوں اور ظابطوں کی حدود وقیود میں رکھنے کے لیے انہیں حافظ آباد ضلع کی لکیروں میں پابند کیا گيا ہے۔جسے بذات خود پنجاب کے چھ اضلاع شیخوپورہ،گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین،سرگودھا،جھنگ،فیصل آباد اور دریاۓ چناب نے گیرا ہوا ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی بستیاں جنہیں لوگ اپنی اپنی بولی میں گاؤں، دہیات پنڈ یا تھیّں کہہ کر پکارتے ہیں، مگر محکمہ مال کی سرکار نے اسے اپنے کاغزوں میں موضوع کے سرکاری نام سے منسوب کرتی ہے۔ لیکن ایک موضوع میں کئ مشمولہ گاؤں اور بستیاں بھی ہو سکتی ہیں جو سرکار کے نزدیک ان کی ایک الگ حثیت اور شناخت ہوتی ہے۔اس لیے سرکاری ریکارڈ کے مطابق ضلع حافظ آباد کے مواضعات کی تعداد 422 ہے۔ مگر ان موضعات کی مشمولہ اور بغلی بستیوں کو بھی کیا جاۓ تو اس وقت ضلع حافظ آباد کی حدود میں 559 دہیات اپنی الگ الگ حثیت، مقام اور وحجود کے ساتھ موجود ہیں۔ہر گاؤں میں اپنے اندر ایک الگ تاریخ اور تہزیب سمیٹے ہوۓ ہے اور یہی تاریخ و تہزیب اس کی الگ پہچان ہے۔ 

 

مجموعی طور بر دیکھا جاۓ تو زرخیزی کے اعتبار سے ان دہیاتوں کی زمین سبز سونا اگلتی ہے۔ اسّی فیصد علاقے پر کاشتکاروں اور زرعی مزدوروں کی محنت رنگ لا رہی ہے اور آباد ہے۔ دریک‎ چناب کے ساتھ ساتھ لپٹے ہوے جو بیلے ہیں یہ اپنی زرخیزی میں کمال رکھتے ہیں۔ بے شک تحصیل پنڈی بھٹیاں کے دہیاتوں کا کچھ علاقہ شورزدہ ہے، لیکن کاشتکاری اور زراعت کے جدید ذرائع کی بدولت ان میں زمینوں کی شورزدہ سفیدی تیزی کے ساتھ سبزے میں بدل رہی ہے۔ کہیں کہیں ریتلی زمین بھی پا‏‏ئی جاتی ہے،جہاں پر چاندنی رات کو کہیں کہیں اس کے زرے اس طرح چمکتے ہیں جیسے اماوس کی راتوں کو آسمان پر تارے چمکتے ہیں۔قدرت نے یہاں کی زمینوں کے نیچے انسانوں اور فصلوں کے زندہ رہنے کے لیے پانی کا جو خزانہ دفن کر رکھا ہے




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108