::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Qassul Olia  
Book Detail
 
 
Qassul Olia
قصص الاولیاء  
Author/Translator: Alam Faqree 
Price: $ 3.14
Format: Hard Cover, 200Pages, Weight: 470 gm
Product-Id: 1010839
Publisher: Shabir Brothers
Publish date: 2005
Productid:1010839  
Quantity:
 

 

حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہا کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس سے والہانہ عشق تھا- یہی وجہ ہے کہ حضرت رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے "یمن کی طرف سے مجھے محبت کی نسیم آتی ہے- کیونکہ وہاں میرا دوست اویس قرنی رضی اللہ عنہا رہتا ہے"۔ آپ نے فرمایا کہ قیامت کے روز حق تعالی ستر ہزار فرشتے پیدا کرے گا جن کی اشکال خواجہ اویسی قرنی رضی اللہ عنہا جیسی ہوں گی- اور انکے جلوس میں خواجہ صاحب کو بہشت کی طرف لے جایا جاۓ گا- ساری کائنات یہ منظر دیکھے گی- مگر کوئی شخص پہچان نہ پاۓ گا کہ اصل خواجہ قرنی کون ہیں- اللہ تعالی نے جس طرح دنیا میں انکو لوگوں سے چھپاۓ رکھا،اسی طرح روز قیامت کو بھی انکو غیروں کی نگاہوں سے دور اور محفوظ رکھے گا- کیونکہ حق تعالی کا فرمان ہے کہ میرے دوست میری قبا کے نیچے رہتے ہیں اور اسی وجہ سے انکو کوئی پہچان نہیں سکتا- خواجہ اویس قرنی کو ماسواۓ چند ایک صحابہ کرام رضی اللہ عنہا کے کسی نے بھی نہیں دیکھا ۔

 

 خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہا طلوع اسلام سے پہلے اس دنیا میں تشریف لا چکے تھے- خواجہ صاحب عہد طفولیت میں ہی والد کی شفقت سے محروم ہو گۓ- اسلیے انکو بچپن میں ہی محنت مزدوری کرنا پڑی- آپ لوگوں کے اونٹ اجرت پر چرایا کرتے تھے اور اس اجرت سے اپنا اور اپنی ضعیف اور نابینا والدہ کا پیٹ پالا کرتے تھے- اسکے علاوہ جو تھوڑی سے رقم بچ رہتی اسکو لوگوں میں تقسیم کر دیا کرتے تھے- آپکی زندگی کے شب وروز اسی طرح گزر رہے تھے کہ یمن تک اسلام کے نام لیوا پیدا ہو گۓ- جب آپکو اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق خبر ملی تو آپ فورا اسلام لے آۓ- آپکے اندر نور ہدایت کی شمع ہدایت تو خدا نے پہلے سے ہی روشن کر رکھی تھی- اعلان نبوت اور اشاعت اسلام نے اس شمع ہدایت کو جلا بخشی- آپ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کے دیوانے اور شیدائی بن گۓ ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108