::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Social & Political > Namaaz, Mesial Oor Jadeed Scinece  
Book Detail
 
 
Namaaz, Mesial Oor Jadeed Scinece
نماز،مسائل اور جدید سائنس  
Author/Translator: Molana Abdul Mustafa Muhammad Ashraf Naqshbandee 
Price: $ 3.99
Format: Hard Cover, 134Pages, Weight: 300 gm
Product-Id: 1010834
Publisher: Maktaba Siraje Munir
Publish date: 2004
Productid:1010834  
Quantity:
 

 

اسلامی عبادات میں نماز کو مرکزی حیثیت حاصل ہے نماز کی صورت میں اللہ تعالی نے انسان کو اپنے خالق ومالک سے براہ راست رابط اور تعلق قائم کرنے کا ذریعہ عطا فرمایا ہے- نماز کی عظمت وفضیلت کا بہت بڑا ثبوت اسکا قرآن پاک میں بار بار حکم فرمایا جانا ہے اور یہ ہر مسلمان مرد عورت بوڑھے جوان پر برابر فرض ہے اور کسی حال میں بھی اسکا ترک جائز نہیں- نماز میں روحانی بالیدگی حاصل ہوتی ہے نماز مومن کی معراج ہے- دوران نماز آدمی دنیا ومافیا سے اپنی توجہ ہٹا کر خالصتا اللہ تعالی سے محو معروضات ہو جاتا ہے اپنے خالق ومالک اور پروردگار سے بڑی عجز وانکساری کےساتھ کلام کرتا ہے اور پوری محویت کا عالم ہوتا ہے کہ اس وقت اللہ تعالی اور اسکے بندے کے درمیان کوئی تیسری چیز حائل نہیں ہوتی- گویا کہ مراقبہ کی صورت ہو جاتی ہے ۔

 

نماز عبادت الہی کا بہترین نمونہ ہے وہ تمام حالتیں جن میں فرشتے اللہ تعالی کی عبادت کرتے ہیں نماز میں موجود ہیں اور مومن ان تمام کیفیات کو اپناتے ہوۓ اللہ کی بارگاہ عبادت گزار ہوتا ہے- مثلا بعض ملائکہ وہ ہیں جو ہر وقت قیام کی حالت میں اللہ تعالی کی عبادت میں مصروف رہتے ہیں- بعض فرشتے ہر وقت سجدہ کی حالت میں بعض رکوع کی حالت میں مصروف عبادت ہیں یہ تمام حالتیں بندہ بھی اپناتا ہے




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108