::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Travel > Barafeli Bulandian  
Book Detail
 
 
Barafeli Bulandian
برفیلی بلندیاں 
Author/Translator: Mustansar Hussain Tarar 
Price: $ 11.87
Format: Hard Cover, 440Pages, Weight: 620 gm
Product-Id: 1010747
Publisher: Sang e meel Publications
Publish date: 2004
Productid:1010747  
Quantity:
 

 

مرغان چمن کا سرسری تعارف اور کـچھ نۓ پرندے

یہ سفر ااس لائق تو نہيں کہ اسے لکھا جاۓ

دراصل کے ٹو کہانی نانگاپربت یاک سراۓ اور سنولیک کے بعد کوئی بھی سفر پہاڑوں کا سفر اس لائق نہيں لگتا کہ اسے لکھا جاۓ۔۔۔۔

لیکن اس سفر کے کچھ کردار ایسے ہیں جنہیں لکھا جانا چآہیے۔۔۔

یہ کردار ایسے ہيں کہ اگر انہیں میں نے نہ لکھا تو یہ بدروحیں بن کے میرے خوابوں میں آئیں گے۔ رات کو غسل خانے کی بتی جلانے سے پہلے وہاں موجود ہوں گے اور ہم آگۓ ہم آگے کے قہقہے لگاتے میری روخ فنا کر دیں گے۔۔۔ پریشان کریں گے مجھے ڈرائیں گۓ۔

تومیں ان کرداروں سے چٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہوں۔

میں ہرگز نہيں چاہتا کہ یہ میرے خوابوں میں آئيں رات کو میرے غسل خانے میں ادھم مچائيں اور میری زندگی اجیرن کردیں۔ 


صرف اس لیے میں اس سفر کو بھی لکھنا چاہتا ہوں اگرچہ یہ اس لائق نہيں کہ اسے لکھا جاۓ چونکہ اس کے سفری داستان میں چمن اتنا اہم نہیں جتنے کہ اس میں چہکنے والے پنچھی پرند اور پکھیرو اس لیے مناسب رہے گا اگر ان طیور ان مرغان چمن کا سرسری تعارف کروادیا جاۓ جیسا کہ ڈرامہ نگار سکرپٹ کے آغاز میں مرکزی کرداروں کی خصلتیں اور عادتیں مختصر بیان کردیتاہے  تاکہ پروڈیوسر کوکاسٹنگ میں آسانی ہو کہ کونسا ادا کارکس رول کے لیے موزوں رہے گآ۔

ان میں کچھ قدیمی پنچھی ہيں جو متعدد کوہ نوردلوں میں میرا ساتھ دے چکے ہيں اور میرے پڑھنے والے ان سے بخوبی واقفیت رکھتے ہيں او رکچھ پرندے نۓ نویلے ہيں جو پہلی بار چمن میں چہکے ہيں۔

پرانے اور کھانگڑ پنچھیوں میں میآں فرزند علی ہيں جو پرندے کو پڑندہ اور گھڑے کو گھرا کہتے ہيں۔ اندورن بھاٹی گیٹ کے قدیمی مکین ہيں اس لیے انہیں باہر کی ہوا نہيں لگی۔ چنانچہ ان کی لاہوری وضع داری اور یاڑوں پر قڑبان ہونے کی خصلت نہيں بدلی اسی لیے دنیاداری کے ناپ تول کے ماہر نہیں۔ ناچے پتھروں اور ناچنے والیوں کو پرکھنا جانتے ہيں  انہی  کے بارے میں اولڈ از گولڈ کا محاورہ گھرا گیاتھا معاف کیجیے گا گھڑا گیاتھا۔

دو نمبر پکھیر و شاہد صاحب ہيں جو ناپ تول کے شدید ماہر ہيں ۔ ہمیشہ ہمیں چکرانے کے چکر میں رہتے ہيں۔ لیکن ہم جیسے کائیاں گاہکوں کو جل نہيں دے سکتے ہم لیڈر ہوں نہ ہوں ان کی ڈپٹی لیڈری پکی ہے اور یہ اعزاز انہوں نے بقلم خود اپنے آپ کو عطا کررکھا ہے  پورٹروں اور ہوٹل والوں سے مذاکرات کے ماہر ہيں اور اتنے تو اثر سے اور دھیمے دھیمے بولتے چلے جاتے ہيں کہ پورٹروں اور ہوٹل والوں کو نیند آنے لگتی ہے  اور وہ ایک اونگھ میں ہماری شرائط مان جاتے ہيں اکثر جہاں مجھے بات کرنی ہوتی ہے  وہ مجھے دھکیل کر آگے ہو جاتے ہيں اور کہتے ہيں میں ڈپٹی لیڈر ہو مجھ سے بات کریں لیڈر کا مقام تو بہت بلند ہے اور بلندی پر زیادہ دیرقیام کرنے کے باعث انہيں زکام ہے گلا بیٹھا ہوا ہے  بات نہيں کرسکتے یوں بھی  عمر رسیدہ ہيں اور تھوڑے سے بوکھلاۓ ہوۓ ہيں مہم کے آخراجات کاحساب کتاب ہمیشہ ان کے ذمے ہوتاہے  اور وہ یہ حساب کرتے ہوۓ ہمہ وقت اپنے جاسوس ہیٹ پرہاتھ پھیرتے یہ سمجھتے ہيں کہ اس کے نیچے جو سر ہے اس پر شاید اب کچھ بال آگ آۓ ہوں۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108