::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Khawbon Ki Tabeer Ka Encyclopedia  
Book Detail
 
 
Khawbon Ki Tabeer Ka Encyclopedia
خوابوں کی تعبییر کا انسا‏ئیکلوپیڈیا 
Author/Translator: Khalid Mehmood 
Price: $ 14.89
Format: Hard Cover, 791Pages, Weight: 1600 gm
Product-Id: 1010746
Publisher: Bait Ul Uloom

Productid:1010746  
Quantity:
 

 

تقدیم

خواب انسان کے مخفی وجود اوراس کی روحانی اور ذہنی حقیقت کو ایک صورت بخشتاہے  جو اس کے معدن وار جوھر کی صورت ہے یہ خواب بذات خود اطراف جسم میں منتشر عالم روح کو ثابت کرتاہے ۔ اور اس سے دین و حیات کے میدان میں انوارالہی اور الہامات ربانیہ وغیرہ کا حصول ہوتا ہے اس سے انسان کے اخلاق و عادات کی تربیت ہوتی ہے۔

یہ بات محتاج تفصیل و توضیح ہے تفصیل یہ ہے کہ:

اس کا ئنات میں کوئی چيز بے فائدہ اور بے کار نہيں ہے ہر چيز مضبوط میزان کے تحت ہے جیسا کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے :

یعنی ہم نے ہر چيز کو ایک اندازہ کے ساتھ پیدا کیاہے ۔ 


یہ آیت مبارکہ ہمیں اس بات پر ابھاررہی ہے  کہ ہم رویا صالحہ کی حقیقت معلوم کرنے کے لۓ اپنی علمی صلاحیت کوبروۓ‌ کارلائيں۔ تاکہ قاری کو معلوم ہو کہ یہ خواب اور اس کی تعبیرات من گھٹرت چیز نہيں ہے اور نہ ہی عقل سلیم اور قیاس صحیح کے خلاف ہے ۔ رسول اللہ ۖ کی حیات مبارکہ میں وحی کا سلسلہ چھ ماہ تک منقطع رہا رویا صالحہ آپ کو دکھاۓ جاتےتھے ۔ یہ ہے رسول اکرمۖ کے اس فرمان کا مصداق آپ نے فرمایا مومن  کا خواب نبوت کے چھیالس اجزاء ميں سے ایک جزءہے اس میں اس بات کا اشارہ ہے کہ نبوت کی ابتدا ء چالیس سال میں ہوئی اور اس کی انتہا تیس سال کے بعد یعنی وفات رسولۖ پر ہوئي۔ تو اگر زمانہ ء فترت کو سال کے بارہ مہینوں کے اعتبار سے دوقسموں میں تقسیم کیا جاۓ تو عمر نبوت کے چھیالس اجزاء ہوں گۓ جس میں سے ہر جز ء چھ ماہ کا ہوتا ہے ۔

چنانچہ رویاۓ حق جو اللہ تعالی کی طرف سے ہوتے ہيں الہام ربانی اور کشف روحانی و باطنی سے عبارت میں حدیث پاک میں جزئيت سے یہی مقصودہے  اور یہ رویاصالحہ انسان کو اسی صورت میں حاصل ہوتے ہيں  جب کہ اس کا باطن منزہ اور پاک وہ تمام رذائل اور غفلتوں سے اس کا نفس اور قلب خالی ہو اور اس کا باطن ماسوی اللہ سے صاف اور شفاف وہ ایسا شخص جان لیتاہے  کہ اس کائنات کاحقیقی متصرف اور مخلوقات کے امور کو چلانے والا صرف اللہ ہی ہے یہ رویا صالحہ پھر اس کے لۓ نو روروشنی کا باعث بن جاتے ہيں تاریک اندھیروں میںراہ ہدایت دکھاتے ہیں ایسے غامض اور مخفی امور اس پر منکشف ہوجاتےہیں جن کا علم اس کے لۓ نفع و خیر کے حصول کا سبب ہوتاہے  اسی طرح یہ رویا صالحہ لوگوں کی ہدایت کے لۓ سبیل اور معرفت الہی پر دلیل ہوتے ہيں جیسا کہ آپ کو معلوم ہو گا کہ حضرت یوسف علیہ السلام کسی کے خواب کی تعبیر اس وقت نہیں دیتے تھے جب تک کہ اس کو اللہ تعالی کی معرفت اور اس کی عبادت کی دعوت نہيں دے دیتے تھے اللہ جل جلالہ کا فرمان بڑھیے۔

یعنی اے میرے جیل کے ساتھیو! کیا متفرق رب بہتر ہیں یا ایک زبردست خدا؟

رویاصالحہ مصائب وشدآئد کے وقت انسان کے لۓ مددگآر وار ناامیدی کے وقت تمکین وقوت کا سبب ہیں ایسا وہی اس کو راہ ہدایت کو توفیق عطا فرماۓ گا۔ بعضے خواب عام قسم کے افکار و خیالات ہوتے ہيں یاانسان کے مخفی اسرار ہوتے ہيں یعنی انسان کے خاص قسم کے پوشیدہ امور ہوتے ہيں وہ نہيں چاہتا کہ کوئی شخص ان سے مطلع ہو اس لۓ کہ وہ اسرار کا ظہور اس کے لۓ بڑا خطرہ پیدا کر سکتاہے اور بہت بڑی رسوائی کا سبب بن سکتاہے  خواب کی یہ قسم ایسی ہے  کہ جس ک تحلیل نفسی کی نظر میں بہت بڑی علمی قدر و منزلت ہے اور ماہر ین نفسیات کے لۓ اس کے ذریعہ انسان کے باطن کی تحقیق ممکن ہوتی ہے اور اس قسم کے خواب روحانی امراض اور مخفی انحرافات کی اصل اور جڑ کی تعیین کا سبب ہوتے ہيں ۔ ان مخفی امور کا ظہور رمزی شکل میں ضروری ہے ۔ ماہرین فن اس کی  معرفت رکھتے ہيں ۔ بطور مثال کے ہم ایک قصہ ذکرکرتے ہيں۔

ایک نوجوان نے ایک باغ میں نوجوان عورت کو فریب دے کر اس کی بکارت زائل کردی اب وہ جوان عورت اس راز کا کسی کے سامنے ذکر نہيں کرتی بلکہ اپنے باطن میں اس راز کو محفوظ رکھتی ہے۔ عالم خواب میں یہ راز منکشف ہونا چاہتا ہے لیکن وہ عورت حالت بیداری ميں تیار نہيں ہے کہ وہ راز منکشف ہو اس کا ضمیر ظاہر اس کے ضمیر باطن کو اپنے تابع کرتاہے  کیونکہ اسکوشدید خوف ہے خواب کی حالت میں وہ عورت اس برائی کا ادراک کرتی ہے لیکن قوت مجہولہ اجازت نہيں دیتی کہ اس کی ذلت ورسوائی کا انکشاف ہو کیونکہ تکلیف دہ حقیقی صورت خواب کے ذریعہ ظاہر تو ہوئی ہے لیکن کامل پر سوا کن نہيں وہ باغ اور فریب کار جوان کا وہ عمل اس کی شرافت وار عفت و پاکدامنی کے خلاف ہے  قصہ ء مختصر یہ کہ جرم کا حقیقی قصہ اس عورت کے خواب میں نہيں آۓ گا بالفرض اگر وہ اس طرح کا خواب دیکھے بھی تو وہ کسی کو اس کی خبر نہيں دے گی البتہ وہ عورت خواب میں اپنے آپ کو ایک بڑے باغ میں دیکھے گی درخت کی کسی ٹہنی کے ساتھ لٹکی ہوئی ہے اور نیچے قدموں کے ایک گہرا گڑھا ہے جو مٹی اور کیچڑ سے بھرا ہواہے  اور وہ اس وجہ سے بے چین ہے گھبرائی ہوئی ہے کہ کہیں اس کے ہاتھ سے ٹہنی چھوٹ نہ جاۓ اور اس گڑھے میں نہ گرجاۓ لیکن اچانک اس کے ہاتھ سے ٹہنی چھوٹ جاتی ہے  اور وہ تاریک گڑھے میں گر جاتی ہے  یعنی جس چیز سے ڈر رہی ہوتی ہے  وہی واقع وہ جاتا ہے  اب یہ خواب  اصل میں اس کے باطنی ضمیر کو ظاہر کرنے والا ہے اور اس حقیقی قصہ کا اثر ہے کہ جس کے اظہار سے وہ عورت خوفزدہ تھی۔ ایک اجنبی نوجوان سے جنسی تعلق کی صورت خواب میں درخت کی ایک ٹہنی سے معلق ہو کر ظاہر ہوئی۔ اور اس تعلق کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی معاشرتی برائی کیچڑ میں گرنے سے ظاہر ہوئی۔ اس طرح کی صورت حال میں ماہرین نفسیات کی ضرورت ظاہر ہوتی ہے  جو اس عورت کے مرض کو دور اوراس کی مشکل کو حل کر سکیں۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108