::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Khulfa O Sahaba > Sahaba Karaam (R. A.) Encyclopedia  
Book Detail
 
 
Sahaba Karaam (R. A.) Encyclopedia
صحابہ کرام رضی اللہ عنہہ  انسائیکلوپیڈیا 
Author/Translator: Zulfiqar Kazim 
Price: $ 15.38
Format: Hard Cover, 1100Pages, Weight: 1350 gm
Product-Id: 1010743
Publisher: Bait Ul Uloom

Productid:1010743  
Quantity:
 

 

تعریف ۔ تاریخ  اور طبقات صحابہ

سوال: صاحب اور صحابی کے لغوی معنی کیاہیں؟

جواب: صاحب کے لغوی معنی دوست ساتھی یار مالک مختار یا بادشاہ وغیرہ کے ہيں۔ یہ لفظ تعظیم کے لیے بھی بولا جاتاہے  اسی طرح صاحب رسول کا مطلب ہے رسول اللہ کے مومن دوست یا ساتھی ۔ اس لیے صحابی کے لفوی معنی رسول اللہ کے مومن دوست یا ساتھی  یا ہم مجلس ہيں ۔ صحابی کی جمع صحابہ یا صحابہ ہے ۔

سوال: صحابی کسے کہتے ہيں؟ صحابہ کی تعداد بتائيں؟

جواب: محدثین اور جمہور علماء و سیرت نگاروں کے مطابق صحابی اسے کہا جاتاہے  جسے ایک عرصےتک رسول اللہ کے ساتھ نشست و برخاست کا موقع ملا ہو۔ صحابہ کی تعداد مختلف ادوار میں مختلف رہی ہے ۔  


سوال: حضرت سعید بن مسیب نے صحابی کی کیاتعریف کی ہے؟

جواب : وہ کہتے ہیں کہ صحابی اسے کہا جاۓ گا جس نے دو ایک غزوات میں رسول اللہ کے ساتھ شرکت کی ہو اور کم از کم سال دو سال تک رسول اللہ کے ساتھ رہاہو۔

سوال: قاضی ابوبکر محمد بن الطیب اور قاضی عبدالبر صحابی کے بارے میں کیا کہتے ہيں؟

جواب: وہ کہتے ہیں کہ صحابی صحبت سے مشتق ہے مگر صحبت کی مخصوص مقدار سے مشتق نہيں بلکہ اس کا کا اطلاق ہر اس شخص پر کیا جاسکتاہے  جو کم یا زیادہ حضور کے ساتھ رہاہو۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ خصوصا اس شخص کو صحابی کہاجاسکتا جو کسی کے ساتھ کافی عرصہ تک رہاہو ۔ اس شخص کو صحابی نہيں کہہ سکتے جس نے کسی سے صرف ایک گھنٹہ ملاقات کی ہو یا صرف چند قدم ساتھ چلا ہو  یا اس سے کوئی حدیث سنی ہو ۔ جبکہ قاضی عبدالبر کے مطابق ہر شخص کو صحابی کہہ سکتے ہيں جو دوررسالت میں موجود تھا۔

سوال: ابوالحسن صحابی کی تعریف کس طرح کرتے ہيں؟

جواب: ان کے نزدیک صحابی وہ ہے جو اتباع کے انداز میں رسول اللہ کے ساتھ طویل عرصہ رہاہو اور آپ سے علم حاصل کیاہو۔ جن لوگوں نے اس کے بغیر آپ سے طویل صحبت اٹھائی علم تو حاصل کیالیکن  طویل صحبت نہيں اٹھائی وہ صحابی نہيں ہیں۔ جیسے وفود میں آنے والے لوگ ۔

سوال: امام بخاری امام احمد بن حنبل اورعلی بن مدینی صحابی کسے کہتے ہيں؟

جواب: ان تینومحدثین اور بعض دوسرے محدثین کے مطابق صحابی ان لوگوں کو کہا جاسکتا ہے  جنہوں نے حالت اسلام میں رسول اللہ کو دیکھا ہے  بلکہ آنکھوں سے دیکھنا بھی ضروری نہيں صرف ملاقات کرنا کافی ہے ۔ ان کے نزدیک ہر وہ شخص صحابی ہے جس نے کسی ساعت بھی صحبت اٹھائی ہو ۔ امام احمد بن حنبل تو یہاں تک کہتے ہيں کہ ہر وہ مسلمان صحابی ہے  جو ایک مہینہ ایک دن یا ایک لمحہ بھی حضورۖ کی محبت میں رہاہو۔

سوال: حافظ ابن حجر عسقلانی صحابی کی تعریف میں کیا کہتے ہيں؟

جواب: ان کے نزدیک بچے بھی صحابہ میں داخل ہيں کیونکہ رسول اللہ نے انہيں دیکھا ہو گآ تاہم وہ لوگ صحابی نہيں ہیں جنہوں نے حضور کو وصال کے بعد دیکھا۔

سوال : بتايۓ بعض دوسرے محدثین صحابی کی تعریف کس طرح کرتے ہيں؟

جواب: بعض لوگوں کے مطابق صحابی صرف وہ شخص ہے جس نے رسول اللہ سے احادیث کی روایت کی ہو۔ بعض کے نزدیک صحابی ہونےکےلیے صرف طویل صحبت ہی کافی نہيں بلکہ آپ کی صحبت علم و عمل کے حصول کے لیے اختیار کی ہو۔ بعض لوگ ہر اس مسلمان کو صحابی کہتے ہیں جس نے حال بلوغت اور یہ قائم ہوش و حواس آپ کو دیکھا ہو۔

سوال: بتايے صحابہ کی مکمل تعداد اور نام کیوں محفوظ نہ رہ سکے؟

جواب: صحابہ کی صحیح تعداد معلوم نہ ہوسکی کیونکہ اپنے دینی مشاغل جنگی معرکوں اور بعض دوسری وجوہات کی بنا پر خود صحابہ بھی اپنی تعداد اور نام محفوظ نہ رکھ سکے۔ اکثر صحابہ صحرا انشین بدوی اور گمنام  بھی تھے۔

سوال: مختلف اوقات میں صحابہ کی تعداد مختلف رہی ہے  محدثین اور آئمہ نے ان کی تعداد کیا بتائي ہے ؟

جواب:  ابتداء میں صحابہ کی تعداد کم تھی ۔ ہجرت مدینہ تک اس میں کافی اضافہ ہوا۔ غزوہ بدر میں یہ تعداد 313 یا اس سے کچھ زیادہ ہوگی۔ بعد میں مزید اضافہ ہوتا رہا ۔ فتح مکہ میں یہ تعداد دس ہزار تک پہنچ گئ اور حجہ الوداع میں تیرہ ہزار بتائي گئ ہے  اور رسول اللہ کے وصال کے وقت یہ تعداد لاکھوں میں تھی ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108