::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Business & Technical > Materia Medica Piora (Jild Awal)  
Book Detail
 
 
Materia Medica Piora (Jild Awal)
میڑیا میڈیکا پیورا  
Author/Translator: Javaid Akhtar 
Price: $ 12.84
Format: Hard Cover, 784Pages, Weight: 830 gm
Product-Id: 1010643
Publisher: Maktaba Daneyal

Productid:1010643  
Quantity:
 

 
حرف آغاز

آئندہ سطور کا مقصد رائج میٹیر یا میڈیکا پر تنقید نہيں ۔ البتہ دواؤں کے رنگ بو اور ذائقہ کی بنیاد پر اثرات متعین کرنے کی بے بنیاد کوششوں کا پردہ چاک کرنا ضروری ہے ۔ میں یہ بھی واضح کروں گا کہ کیمیا نے عمل کشید سے کس طرح دوائی اشیاء سے جھاگ تیل تیزاب اورنمکیات الگ کیے اور باقی بچنے والے اجزا سے مٹی اور نمکیات علحدہ کۓ۔ ان کے حل پزیر اجزا کومختلف محلولوں میں حل کرکے نیے مرکبات تیار کیے ۔ ان سے رال گوند نشاستہ چربی نمکیات مٹی تیزاب اور الکلائیڈز کو الگ کرنے کے لۓ مختلف کیمیائي عوامل سے ان کو گیس کی شکل دی ۔ ان تمام فنی عوامل سے یہ معلوم نہي کیا جاسکتا کہ ان اشیاء کے کیا دوائیہ اثرات تھے۔ یہ بات یقینی ہے کہ ان عوامل سے کسی چیز کی روح اور اثر متعین نہيں ہوتا۔ ان کے دوائیہ اثرات معلوم کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہوسکتا ہے کہ جانداروں پر ان کو آزمایاجاۓ۔ 


دواؤں کی افادیت کے بارے میں تصورات اور اوہام کی پیروی کی جاتی ہے ۔ ان کے حقیقی اثرات سے آج کا معالج نا واقف ہے اس کے باوجود دوائيں دی جارہی ہیں۔ اس کے لۓ دواؤں کے مرکبات استعمال میں لاۓ جارہے ہیں ۔ اس طرح علاج میں تک بندی کا راج ہے ۔ بیماریوں کی خصوصی علامات اور آثار پر تحقیق نہيں کی جاتی ۔ اس کے برعکس بیماریوں کی مصنوعی شکلوں اور ناموں کو اہمیت دی جاتی ہے۔ یہ مکمل طور پر غیر فطری طریقہ ہے  اس سے مرکبات میں شامل دواؤں کے انفرادی خواص کے بارے میں کچھ علم نہيں ہوسکتا۔

دواؤں اور علاج کے بارے میں حقیقی علم اس وقت سامنے آۓ گا جب علاج میں منفرددواؤں پر انحصار کیا جاۓ گا۔ اس کے لیے رائج طریقہ ترک کرنا پڑے گا۔ معالج مرض کی تمام علامات کی جستجو کریں گۓ۔ واحد دوائی کو تجویز کے لۓ چنا جاۓ گا۔ اس کے حقیقی اثرات پہلے ہی سے معلوم ہوچکے ہوں گے۔ دوا اور بیمار کی علامات میں مشابہت کو بنیاد کے طور پر تسلیم کر لیا جاۓ گا۔

آئندہ صفحات میں بہت سی علامات مریضوں کے مشاہدات پر مبنی ہيں۔ یہ مزمن امراض میں مبتلا تھے ۔ ان کی علامات واضح اور صاف تھیں۔ وہ کسی تازہ دوا کی پیدا کردہ نہيں تھیں۔ مریضوں کے یہ مشاہدات بہت اہم ہیں صحت مند افراد پر کۓ گۓ تجربات کو ان مشاہدات سے تقویت ہوتی ہے۔

جہاں تک میرے ساتھیوں کے تجربات کا تعلق ہے ہم نے ہر ممکن احتیاط سے کام لیا ہے  تاکہ دواؤں کے حقیقی اثرات سامنے لاۓ جاسکیں۔ ان دواؤں کو ایسے افراد پر آزمایا گیا جو ممکن حد تک صحت مند ہے پھر ان کے شب و روز کو بھی پوری طرح باقاعدہ رکھا گیا۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108