::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Khiyaal Pur Ka Adam Khoor  
Book Detail
 
 
Khiyaal Pur Ka Adam Khoor
خیال پور کا آدم خور  
Author/Translator: Shaukat Ali Shah 
Price: $ 6.8
Format: Hard Cover, 208Pages, Weight: 420 gm
Product-Id: 1010617
Publisher: Khazina Ilm O Adab
Publish date: 2002
Productid:1010617  
Quantity:
 

 
جب اس شیر نے چالیسواں آدمی بھنبھوڑ ڈالا تو مجھے یقین ہوگیا کہ وہ آدم خور ہے ۔ یقین نہ کرنے کی اس سے پہلے بھی بظاہر کوئی معقول وجہ نہ تھی ۔ کیونکہ کوئی کتنا ہی شکاری شیر کیوں نہ ہو اتنے بے گناہوں کا خون محض سپورٹس کی خاطر نہيں بہاتا۔ دراصل ہمیشہ دیرکہ دینے کی عادت ہمارے خون میں رچ بس چکی ہے  اور دوسرا میرا تعلق اس پیشے سے ہے جس کی بنیادی تحقیق اور تفتیش پر رکھی گئ ہے ۔ میں ایک ايگز یکٹو جوڈیشل آفیسر ہوں ۔  

سرکار انگشیہ نے جو جوڈیشل نظام ہمیں ودیعت کیا اس کا درس اولیں یہی ہے کہ چاہے سو گہنگار بچ جائيں مگر ایک بے گناہ کو سزا نہيں ملنی چاہیے ۔ یہ آلگ بات ہے کہ یہاں سو گنہگار تو کسی طور پر صاف بچ جاتے ہيں لیکن ایک بے گناہ ضرور لٹک جاتا ہے ۔ اس سے پیشتر کہ قاری اس مخمصے میں گرفتار ہوجاۓ کہ قانون کے سنگلا خوں اورضابط تعزیر کی کٹھناؤں میں چلنے والا شخص شیر کا شکاری کیسے ہوسکتاہے  تو میں اپنا تفصیلی تعارف کرانا ضرروی سمجھتاہوں ۔ میں ایک آفیسرہوں ۔  اپنے نام کے ساتھ میں نے کبھی بھی ریٹائرڈ یا پنشن یافتہ نہیں لکھا ۔ یافتہ تو ویسے ہی بڑا حواس باختہ ساخالص دیسی لفظ ہے جس سے منشیانہ بو آتی ہے ۔ محکمہ ڈاکخانہ جات تعلیم یاکسی اس نوع کی سروس کے ملازمین کو تو شاید یہ لفظ سوٹ کرجاۓ لیکن ایک ایسی سروس کے یقینا شایان شان نہيں جسے ڈیڑھ سو سال تک برٹش راج کو مضبوط مستحکم اور طوالت دینے کا شرف حاصل ہو۔



Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108