::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Art & Literature > Travel > Safar Ander Safar  
Book Detail
 
 
Safar Ander Safar
سفر اندر سفر 
Author/Translator: Abul Imtiaz 
Price: $ 7.43
Format: Hard Cover, 210Pages, Weight: 420 gm
Product-Id: 1010477
Publisher: Al Qamar Enterprises
Publish date: 2004, 1st Edition
Productid:1010477  
Quantity:
 

 

خالق کاءنات نے آدم کو مٹی سے پیدا کرنے کے بعد اسے علم و دانش سے بہرہ ور کر کے اشرف المخلوقات کے منصب پر فاءز کیا تو اس کی فطرت میں ایک عنصر "حرکت " کا بھی ڈھال دیا کہ اسے پارے کی طرح روز اول ہی سے ایک حالت میں قرار نہیں، اور وہ مسلسل حرکت میں، پیہم سفر میں ہے۔ 


اس سر شت می وہ دراصل فطرت کاہنات ہی کا آءینہ ہے، تمام کا ءنات ، سورج ، چارد، ستارے ، سیارے، کہکشانیں، فصاءیں، ہواءیں اور خلاءیں مسلسل سفر  میں ہیں۔ دریاوں کا بہتا ہوا پانی ہی گلشن زمین کی تروتازگی ،و شادابی کا سبب ہے، سمندر کی موجوں پر سے اٹھتی ہوئ ہواوں کے دوش پر باراں  رحمت کا سفر کھیتوں، میدانوں اور صحراوں کی تشنہ لبی کے لۓ سیرابی و حیات ہے، رات کا دن میں اور دن کا رات میں بدل جانا اور موسموں کا تغیر و تبدل اسی کا مظہر ہے، روشنی اور حرارت ہم تک سفر کے زریعے پہنچتی  ہیں۔ لہو جب تک ہمری رگوں میں گردش کرتا ہے، وہ زندگی کی علامت ہے، دل کی دھڑکن بند ہو  جاۓ تو سکوت مرگ طاری ہو جاتا ہے،

یعنی زندگی نام ہی سفر کا ہے، اور دیکھۓ تو موت اسی کا دوسرا پہلو ہے، یعنی ایک حالت سے دوسری حالت سے دوسری حالت  کی طرف اور عارضی  سے مستقل یا خلود کی طرف رحلت۔ ایک اور سطح پر علم و آگہی کے باوجود آدمی خطا کا مرتکب ہو کر جنت سے پستی کی طرف سفر کناںہوا تو سفر معراج بھی اس کی دسترس سے باہر نہیںرہا ۔ موسی آگ کی تلاش میں نکلے اور  ہدایت و نور سے سرفراز ہوۓ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108