::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Business & Technical > Well Living > Akwaal e Zareen Ka Khoobsorat Encyclopedia  
Book Detail
 
 
Akwaal e Zareen Ka Khoobsorat Encyclopedia
اقوال زریں کا خوبصورت انسائیکلوپیڈیا 
Author/Translator: Humaira Batool Miyo 
Price: $ 5.6
Format: Hard Cover, 384Pages, Weight: 565 gm
Product-Id: 1007497
Publisher: Haq Publications

Productid:1007497  
Quantity:
 

 

قرآن کی فریاد

طاقوں میں سجایا جاتا ھوں آنکھوں سے لگایا جاتا ھوں

تعویز بنایا جاتا ھوں دھو دھو کے پلایا جاتا ھوں

حزدان حریرو ریشم کے اور پھول ستارے چاندی کے

پھر عطر کی بارش ھوتی ہے خوشبو میں بسایا جاتا ہوں

جس طرح سے طوطا مینا کو کچھ بول سکھاۓ جاتے ہیں

اس طرح پڑھایا جاتا ھوں اس طرح سکھایا جاتا ھوں

 

جب قول و قسم لینے کے لۓ تکرار کی نوبت آتی ہے

پھر میری ضرورت پڑتی ہے ہاتھوں میں اٹھایا جاتا ہوں

دل نور سے خالی رہتے ہیں آنکھیں ہیں کہ نم ھوتی ہی نہيں

کہنے کو میں ہر اک جلسہ میں پڑھ پڑھ کے سنایا جاتا ہوں

کس بزم میں مجھ کو بار نہيں کس عرس میں میری دھوم نہیں

پھر بھی میں اکیلا رہتا ھوں مجھ سا بھی کوئی مظلوم نہیں

ارشادات باری تعالی

اسی پر ہمیشہ بھروسا کرو تم

اسی کے سدا عشق کا دم بھروتم

اسی کے غضب سے ڈرو گر ڈرو تم

اسی کی طلب میں مروگر مرد تم

میرا ہے شرکت سے اسی کی خدائی

نہیں اس کے آ گۓ کسی کو بڑائی

اللہ تعالی کسی قوم کی حالت کی اس وقت تک نہیں بدلتے جب تک وہ قوم خود بھی اپنی حالت کو بدلنے کے لۓ تیار نہ ھو جس میں وہ مبتلا ہے۔

زمین پر اکڑ کر نہ چلا کرو کیونکہ اکڑ کر چلنے سے تو زمین کو پھاڑ نہیں دے گا اور نہ تن کر چلنے سے پہاڑوں کی بلندی کو پہنچ سکے گا۔

وہ لوگ جو برائی میں مبتلا ہیں۔ موت کے فرشتے جب ان کی روح قبض کرنے کے لۓ آتے ہیں تو ان سے کہتے ہیں یہ تم کس حال میں پڑے ھوۓ ھو تو یہ لوگ ان سے کہتےہیں ہم ملک میں بے بس مجبور ہیں تو اسپر فرشتے کہتے ہیں کہ اللہ کی زمین وسیع نہ تھی کہ اس ملک کو  چھوڑ کر کسی دوسرے ملک چلے جاتے پس اگر نہیں گۓ تو ایسے لوگوں کا ٹھکانا جہنم ہے۔

اپنے رب کے نام سے پڑھیے جس نے سب کوپیدا کیا۔ انسان کو جمے ھوۓ خون سے پیدا کی پڑھیۓ آپ کا رب سب سے بڑھ کر کرم والا ہے جس نے قلم سے علم سکھایا انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108