::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Animals > Ibtadaai Encyclopedia Janwar Aur Pauday  
Book Detail
 
 
Ibtadaai Encyclopedia Janwar Aur Pauday
ابتدائی انسائیکلو پیڈیا جانور اور پودے 
Author/Translator: Muhammad Farooq 
Price: $ 3.99
Format: Soft Cover, 28Pages, Weight: 110 gm
Product-Id: 1006958
Publisher: Oxford University Press
Publish date: 2000, 2nd Impression
Productid:1006958  
Quantity:
 

 

جانور اور پودے

اس زمین پر صرف انسان نہیں بستے بلکہ کروڑوں دوسرے جانور پودے بھی رہتے ہیں۔ یہ سمندروں کی گہرائی سے لے کر دنیا کے بلند ترین پہاڑی مقامات تک پاۓ جاتے ہيں۔ کچھ جانور اور پودے بڑے ھوتے ہيں لیکن کچھ جاندار اتنے چھوٹے ھوتے ہيں کہ انہيں دیکھنے کیلۓ خردبین کی ضرورت ھوتی ہے۔

یہ جانور اور پودے ایک پیچیدہ نظام کے تحت ایک دوسرے پرانحصار کرتے ہیں۔ یہ نظام فطرت کا توازن کہلاتا ہے۔ ایک گھونگا پتے کھاتا ہے پرندہ گھونگے کو کھاتا ہے جب کہ لومڑی پرندہ کو کھاتی ہے اس طرح ہر جاندار اپنی خوراک کیلۓ دوسرے جاندار پرانحصار کرتا ہے ۔

 

پودوں کی نشوونما :

آپ جہاں کہیں بھی ھوں آپ کو پودے نظر آئيں گے۔ ہماری ضروریات کو پورا کرنے کیلۓ کاشتکار کچھ پودے خاص طور پر آگاتے ہیں۔ ان پودوں سے ہمیں خوراک لکڑی اور دوسری مفید اشیاء حاصل ھوتی ہیں۔ہزاروں جنگلی پودے بھی ھوتے ہيں جو مختلف جگہوں مثلا گرم خشک صحرا گھنے جنگلات برف کے نیچے حتی کہ شہروں میں بھی پاۓ جاتے ہيں۔

پودے کے حصے۔

 وہ پودے جن پر پھول پیدا ھوتے ہیں پھولدار پودے کہلاتے ہیں۔ پودے کا ہرحصہ اہم کام انجام دیتا ہے۔ جڑیں پانی کو جذب کرتی ہیں اور پودے کو زمین میں مضبوطی سے جکڑ کر رکھتی ہیں تنا پتوں پھولوں اور پھٹوں کو سہارا دیتا ہے۔ پودوں کی غذا پتوں میں تیار ھوتی ہے پھولوں سے پھل اور بیج پیدا ھوتے ہیں بالاخر بیج نشوونما پا کر ایک نیا پودا بن جاتا ہے۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108