::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Animals > Janwaron Ki Dunya  
Book Detail
 
 
Janwaron Ki Dunya
جانوروں کی دنیا 
Author/Translator: Asif Nawaz 
Price: $ 3.99
Format: Soft Cover, 32Pages, Weight: 80 gm
Product-Id: 1006669
Publisher: Maktaba Sher O Adab

Productid:1006669  
Quantity:
 

 

پروٹوزوا اور میٹازوا

بے ریڑھ جانداروں میں دو نسلیں ھوتی ہیں۔ پروٹوزوا اور میٹازوا۔

پووٹوزوا جانداروں کا جسم عموما ایک خلے والا ھوتا ہے۔ اس لۓ ان کو خوردبین کی مدد سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ ان جانداروں کے تمام زندگی کے عمل ان کے ایک خلے والے جسم میں ہی ھوتے ہیں۔

ان میں سے کچھ جاندار طفیلی بھی ھوتے ہیں۔ طفیلی پروٹوزوا انسان میں کئی قسم کی بیماریاں پھیلاتے ہيں، جیسے ملیریا بے خوابی اور پیچش ۔ اس نسل کے جاندار عام طور پر تالاب نہر جھیل گیلی مٹی دلدلوں اور سمندر کے پانی میں پاۓ جاتے ہيں۔ امیبا یوگلنا پیرا میشیم وغیرہ اسی نسل کے جاندار ہیں۔ پروٹوزوا کی کم از کم پندرہ بیس ہزار اقسام ہیں۔

 

امیبا:

یہ جاندار تالابوں نہروں دریاؤں کیچڑ یا سڑے گلے پتوں میں پاۓ جاتے ہيں۔ ان کے جسم کا کوئی مقررہ سائز نہیں ھوتا۔ امیبا کا جسم خصوصا مادہ حیات جس میں ایک مرکزائی ھوتا ہے کا بنا ھوتا ہے۔ اس کے جسم کے چاروں طرف ایک مہین جھلی ہے۔

جو پلازمالیما کہلاتی ہے۔ اس کے ذریعے گیسوں کی آمد و رفت ھوتی ہے۔ ان کے جسم کی سطح سے ایک یا زيادہ کاذب پیر نکلتے ہیں، جو باقاعدہ بنتے بگڑتے رہتے ہيں۔ یہ حرکت کرنے اور خوراک کو پکڑنے میں مدد کرتے ہیں۔ ان کا جسم تقریبا 250 سے 600 ھوتا ہے۔ ان میں بے جنسی تولید ھوتی ہے۔

میٹازوا میں کثیر خلیہ دار جاندار آتے ہیں۔ ان کی جسمانی بناوٹ پر وٹوزوا جانداروں سے زيادہ پیچیدہ ھوتی ہے۔ اس طبقہ کے جانداروں میں بہت زیادہ اختلاف ھوتا ہے ، اس لۓ ان کو کئی نسلوں میں تقسیم کیا گيا ہے۔ جیسے فور۔ یفیرا سیلنیسٹریٹا۔ پلسیٹی ۔ ہیلمیستھس۔ اینی لیڈا ، ارتھوپوڑا مولکا اور ائیکا نیوڈرمیٹا۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108