::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Business & Technical > Tib e Nabvi (S. A. W.) Aur Jadeed Medical Science (Dil Ki Bemarian)  
Book Detail
 
 
Tib e Nabvi (S. A. W.) Aur Jadeed Medical Science (Dil Ki Bemarian)
طب  نبوی ۖ  اور جدید میڈیکل سائنس دل کی بیماریاں 
Author/Translator: Nawaz Ch. 
Price: $ 5.8
Format: Hard Cover, 319Pages, Weight: 475 gm
Product-Id: 1006663
Publisher: Maktaba Sher O Adab

Productid:1006663  
Quantity:
 

 

” دل کی بیماریوں کا نبویۖ علاج میں مستند کتب احادیث کی مدد سے امراض قلب کے سلسلے میں حضورۖ  نبی کریم ۖ کے ارشادات گرامی طب نبویۖ کے ذریعے مشہور و معروف ڈاکٹروں اور اطباء کے کامیاب و عدیم المثال تجربات کے علاوہ امراض قلب سے متعلق جدید سائنسی ماہرین کی فراہم کردہ معلومات اور ان کے تجویز کردہ علاج و طریقے بھی شامل ہیں، تا کہ اس کی روشنی میں دل کی مریض نبی کریم ۖ کے بتاۓ ھوۓ طریقوں سے پورا پورا فیض حاصل کر سکیں۔ خوب جان لیجۓ کہ سرکار رسالت مابۖ  کی ذات گرامی جس طرح دور انسانی اور زمرہ انبیاء علیہم الصلوة والسلام میں ہر ہر حیثيت سے بلند ترین درجہ امتیاز رکھتی ہے، اس طرح نبیّ  کی طبی رہنمائی بھی عوام اور خواص کے تمام طبقات میں بالکل انوکھی اور نرالی اور حیرت انگيز حیثيت کی مالک ہے۔ تاریخ طب میں نبی ۖ  وہ پہلے جامع العلوم الابدان ہیں جنہوں نے مرض قلب ہارٹ ایٹک کی تشخيص فرمائی۔

 

یوں تو 500ء ق۔ م میں بقراط کویہ احساس تھا کہ دل کی بیماریاں موت کاباعث ھوتی ہیں، لیکن نہ تو وہ دل کی کسی بیماری کی نوعیت سے واقف تھا اور نہ ہی دل کی بیماری کی علامات اس کے ظہور کے اسباب اور اس کے بچاؤ سے آ گاہ تھا۔ اس کا علم صرف ایک مفروضے پر مبنی تھا۔ چنانچہ وہ اس سلسلے میں کچھ بھی نہ کر سکا۔ اس لیے سرکار دو عالم ۖ  کو محسن انسانیت ھونے کے شرف سے یہاں بھی منفرد مقام حاصل ہے کہ نبی ۖ  نے حضرت سعد بن وقاص رضی اللہ تعالی عنہ کی بحالت مرض تشخیص فرمائی اور اس مرض کا باقاعدہ علاج تجویز فرمایا۔

آج امراض قلب کا علم اتنی ترقی کر چکا ہے کہ ہر میڈیکل کالج کے ساتھ ان امراض کا خصوصی شعبہ اور اس کا علاج کرنے والے اسپیشلسٹ موجود ہیں۔ بستروں پر لمحہ بہ لمحہ حرکات دل کی  خبر دینے والی مشینیں نصب ہیں۔ علاج کی حدود سے تجاوز کرنے والے مریضوں کو آپریشن کی سہولتیں ہیں اور پیوندکاری کے ذریعے ہزاروں مريض اپنے دل بدلواتے رہتے ہيں ۔ پھر بھی ان میں بیشتر دو تین سال سے زيادہ زندہ رہنے کے قابل نہيں رہتے۔ اور اگر چار یا پانچ سال تک زندہ رہنے کے قابل ھوں بھی تو ان کو یہ زندگی بہت محتاط گزارنی پڑتی ہے۔ وہ جسم اور دل دماغ پر کسی قسم کا بو جھ اور صدمہ برداشت نہيں کر سکتے۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108