::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Business & Technical > Well Living > Akwaal Ka Khazana  
Book Detail
 
 
Akwaal Ka Khazana
اقوال کاخزانہ 
Author/Translator: Artazah Ali Karmani 
Price: $ 6.06
Format: Hard Cover, 534Pages, Weight: 675 gm
Product-Id: 1006603
Publisher: Choudhary Academy
Publish date: Dec 1999
Productid:1006603  
Quantity:
 

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

دانشور ان عالم کے منتخب اقوال و مشاہدات پر مشتمل کتاب آپکے زیر مطالعہ ہے  ۔ یہ کوئی پہلی کتاب نہیں۔ اور نہ ہی کوئی غیر معمولی کتاب ہے ۔ اقوال زریں پر مشتطمل لاتعداد کتب مارکیٹ میں نہایت آسانی سے دستیاب ہیں۔ اس کتاب میں ہم نے یہ کاوش صرور کی ہے کہ جن دانشوروں کے اقوال تحریر کر رہے ہیں۔ ان کا مختصر ترین تعارف آپ کے تفنن طبع کے لیۓ شامل کر دیں۔ تاکہ قاری کو ان کے وقت کا انداززہ ہو سکے کہ کس قدر مدت ان کو گزرے ہو چکی ہے ۔ اس کتاب میں ایک بڑا ہم نے اولیاۓ کرام رحمہ اللہ علیہ کا مختص کیا ہے۔ اور انکی حیات طیبہ کو بھی مختصر طور پر شامل کر کے آپ کی اور آنے والی نسلوں کے ذہنی آسودگی کا سامان مہیا کیا ہے ۔

 

ویسے تو یہ بھی کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ کیونکہ اولیاء کرام پر بھی بہت سی کتابیں با آسادنی مل سکتی ہیں۔ مگر خصوصیت یہ ہے کہ اقوال کی کتابوں اپ کو یہ جیز نہیں مل سکتی ۔ یہی نہیں بلکہ اس میں غیر مسلم اکابرین کے بھی مختصر حالات زندگی کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ تاکہ تشنگی و احساس نہ ہو سکے اور تعصب کا تاثر ابھرنے نہ پاۓ۔ موجودہ دور ميں زندگی جس قدر تیو رفتار ہو چکی ہے ۔ ان حالات میں لوگوں کو یہ احساس ہی نہیں ہو رہا کہ ان کو اپنے آپ پر کس طرح قابو پانا چاہیۓ۔ یقین جانے کہ اقوال کا مطالعہ کرنے سے ہم اور آپ کو طرح طرح کے میلانات ملتے ہیں۔ کہ کس طرح دانشور بنا جا سکتا ہے ۔

ان کے بغور مطالعہ سے ہمیں اپنی اچھائیوں کو مزید اجاگر کرنے اور بہت سے برائیوں کو ختم کرنے کی بھی تحریک ملتی ہے ۔ انہی سطروں میں آپ کو معلوم ہو جاۓ گا کہ کس طرح عالم و فاضل بنا جا سکا ہے ۔ اور کس طرح دانائی کی جانب سفر شروع کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں کس طرح حماقتوں اور برائیوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ کیوں کہ بعض اوقات معمولی سی بات بھی بہت بڑی اچھائی اور بہت بڑی برائی کا بیش حیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ عام طور پر دیکھا یہ گیا ہے کہ ہم لوگ فی زمانہ معمولی معمولی باتوں کو درخود اعتنا نہیں گردانتے۔ پھر انہی معمولی معمولی باتوں کا خمیازہ مدتوں بھگتتے ہیں۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108