::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Al Farooq  
Book Detail
 
 
Al Farooq
الفاروق 
Author/Translator: Shibli Naumani 
Price: $ 4.4
Format: Hard Cover, 419Pages, Weight: 575 gm
Product-Id: 1006588
Publisher: Islami Academy
Publish date: Jul 1997, 1st Edition
Productid:1006588  
Quantity:
 

 

دیباچہ

الفاروق جس کا غلغلہ وجود میں آنے سے پہلے تمام ہندوستان میں بلند ہو چکا ہے۔ اول اول اس کا نام زبانوں پر اس تقریب سے آیا کہ "المامون" طبع اول کے دیباچہ میں ضمنا اس کا ذکر آ گیا تھا۔ اس کے بعد اگرچہ مصنف کی طرف سے بالکل سکوت اختیار کیا گیا، تاہم نام میں کچھ ایسی دلچسپی تھی کہ خود بخود پھیلتا گیا یہاں تک کہ اس کے ابتدائی اجزا ابھی تیار نہیں ہو چکے تھے کہ تمام ملک میں اس سرے سے اس سرے تک "الفاروق" کا لفظ بچہ بچہ کی زبان پر تھا۔

ادھر کچھ ایسے اسباب پیش آۓ کہ الفاروق کا سلسلہ رک گیا اور اس کے بجاۓ دوسرے کام چھڑ گۓ۔ چنانچہ اس اثنا میں متعدد صنفیں مصنف کے قلم سے نکلیں اور شائع ہوئيں لیکن جو نگاہیں فاروق اعظم ہی کے کوکبہ جلال کا انتظار کر رہی تھیں ان کو کسی دوسرے جلوہ سے سیری نہيں ہو سکتی تھی۔ سوء اتفاق یہ کہ مجھ کو الفاروق کی طرف سے بے دمی کے بعض ایسے اسباب پیدا ہو گۓ تھے کہ میں نے اس تصنیف سے گویا ہاتھ اٹھا لیا تھا لیکن ملک کی طرف سے تقاضے کی صدائيں رہ رہ کر اس قدر بلند ہوئی تھیں کہ میں مجبورا قلم ہاتھ سے رکھ رکھ کر اٹھا لیتا تھا۔

 

 بالاخر 18 اگست سنہ 1894ء عیسوی کو میں نے ایک قطعی فیصلہ کر لیا اور مستقل اور مسلسل طریقے پر اس کام کو شروع کیا۔ ملازمت کے فرائض اور اتفاقی موانع وقتا فوقتا اب بھی سد راہ ہوتے رہے یہاں تک کہ متعدد دفعہ کئی کئی مہینے کا ناغہ پیش آ گیا لیکن چونکہ کام کا سلسلہ مطلقا بند نہيں ہوا اس لیے کچھ نہ کچھ ہوتا گیا۔ یہاں تک کہ آج پورے چار برس کے بعد یہ منزل طے ہوئی اور قلم کے مسافر نے کچھ دنوں کے لیے آرام لیا۔

شکر کہ جمازہ بمنزل رسید

زورق اندیشہ بساحل رسید

یہ کتاب دو حصوں میں منقسم ہے۔ پہلے حصے میں تمہید کے علاوہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی ولادت سے وفات تک کے واقعات اور فتوحات ملکی کے حالات ہیں۔ دوسرے حصے میں ان کے ملکی و مذہبی انتظامات اور علمی کمالات اور ذاتی اخلاق اور عادات کی تفصیل ہے اور یہی دوسرا حصہ مصنف کی سعی و محنت کا تماشا گاہ ہے۔

اس کتاب کی صحت طبع میں اگرچہ کچھ کم کوشش نہیں کی گئی۔ کاپیاں میں نے خود دیکھیں اور بنائيں لیکن متواتر تجربوں کے بعد مجھ کو اس کا اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ میں اس وادی کا مرد میدان نہيں۔ کاپیوں کے دیکھنے میں ہمیشہ میری نگاہ سے غلطیاں رہ جاتی ہیں اور میں اس کی کوئی تدبیر نہيں کر سکتا لیکن اگر صاحب مطبع اجازت دیں تو اس قدر کہنے کی جرات کر سکتا ہوں کہ اس جرم کا میں تنہا مجرم نہيں بلکہ کچھ اور لوگ بھی شریک ہيں۔ بہرحال کتاب کے آخر میں ایک غلط نامہ لگا دیا گیا ہے جو کفارہ جرم کا کام دے سکتا ہے۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108