::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Business & Technical > Well Living > Karkunoo Kay Bahmi Talukaat  
Book Detail
 
 
Karkunoo Kay Bahmi Talukaat
کارکنوں کے باہمی تعلقات 
Author/Translator: Khuram Muraad 
Price: $ 3.99
Format: Soft Cover, 102Pages, Weight: 110 gm
Product-Id: 1006532
Publisher: Idara Matboaat e Talaba
Publish date: Jan 2002
Productid:1006532  
Quantity:
 

 

دیباچہ

تاریخ کے مطالعہ سے یہ حقیقت الم نشرح ھو جاتی ہے کہ انبیاء علیھم السلام نے انسانی معاشرہ کی ہمیشہ نئی شیراز بندی کی ہے ۔ انہوں نے ایک بنیادی دعوت کی طرف انسانوں کو پکارا اور اس دعوت پر لبیک کہنے والوں کو ایک نۓ اتحاد میں دوڑ دیا۔ وہ انسان جو مختلف گروھوں قبیلوں اور عصبیتوں میں بٹے ھوۓ تھے جو ایک دوسرے کے خون کے پیاسے اور عزت کے دشمن تھے اس دعوت کی وجہ سے ایک دوسرے کے بھائی اور ایک دوسرے کی عزت کے محافظ بن گۓ اس اتحاد سے ایک نئ قوت رونما ھوئی اور رحما بیھم کے یہ پیکر سب سے بڑے تاریخ ساز اور تہذیب گر بن گۓ یہی وہ حقیقت ہے جس کی طرف قرآن اپنے بلیغ انداز میں اشارہ کرتا ہے کہ

 

اور اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو جب تم آپس میں شدید دشمن تھے تو اس نے تمھارے دلوں کو جوڑ دیا اور تم اس کی عنایت و مہربانی سے بھائی بھائی ھو گۓ  بے شک تم آگ کے کڑھے کے کنارے کھڑے تھے۔ پس اس نے تم کو اس سے نجات دی اور تباہی سے بچالیا۔

انبیاء علیہم السلام نے انسانوں کو اس بات کی دعوت دی ہے کہ ۔

اللہ کی رسی کو مضبوط تھام لو مجتمع ھو جاؤ اور پھوٹ نہ ڈالو۔

اسلام کی یہ اجتماعیت محض خارج کی اجتماعیت نہیں بلکہ دلوں کی اجتماعیت ہے اسلام محض قانونی اتحاد کو اتحاد نہيں سمجھتا وہ اس بیرونی اتحاد کی بنیاد انسانی قلوب میں رکھتا ہے۔ اس کی اصل عقیدہ اور نظریہ کا اتحاد امنگوں اور تمناؤں کا اتحاد عزائم اور جذبات کا اتحاد ہے۔ وہ خارج میں بھی سب کو ایک شیرازہ میں منسلک کرتا ہے اور داخل طور پربھی ان کو اخوت اور برادری کےرشتہ میں جوڑ دیتا ہے اور حق یہ ہے کہ سچا اتحاد اسی وقت رونما ھوتا ہے جب یہ دونوں پوری ھوں مصنوعی اتحاد کبھی دیر پا نہيں ھوتا۔ نفرت اور بغض سے بھرے ھوے دل کبھی جڑ نہيں سکتے۔ جھوٹا رکھ رکھاؤ کوئی اتحاد پیدا نہيں کر سکتا۔ خود غرضانہ اتحاد انتشار اورافتراق کا پیش خیمہ ھوتا ہے اور محض قانونی بندھن کسی حقیقی ملاپ اور رفاقت کی بنیاد نہيں بن سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام نے اجتماعیت کی بنیاد ایمان محبت اور ایثار پر رکھی ہے۔ اس بنیاد پراستوار ھونیوالے تعلقات وہ آہنی جٹان ھوتے ہیں جس سے ٹکرا کر بڑے بڑے طوفان بھی صرف اپنا سر ہی پھوڑ سکتے ہیں اسے کوئی نقصان نہيں پہنچا سکتے۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108