::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Non Islamic > Tareekh Sikh Raj  
Book Detail
 
 
Tareekh Sikh Raj
تاریخ سکھ راج 
Author/Translator: Bulwant Singh 
Price: $ 3.99
Format: Hard Cover, 144Pages, Weight: 300 gm
Product-Id: 1006209
Publisher: Dar Us Shaoor
Publish date: Mar 1999
Productid:1006209  
Quantity:
 

 

سکھ تاریخ

1۔ گورو صاحبان

آج سے پونے پانچ سو برس پہلے 1506ء بکرمی کی کارتک پور نماشی کے دن پنجاب کی سر زمین پر راۓ بھوۓ کی تلونڈی میں مہتہ کالو کے گھر گورو نانک صاحب نے اوتار لیا۔ آپ کی ماتا کا نام ترپتا تھا۔ اس وقت کوئی نہيں کہہ سکتا تھا کہ یہ بچہ اتنا اقبال مند ہو گا۔ کہ اس کا نام سورج کی مانند ساری دنیا میں ہمیشہ کے لۓ چمکتا رہے گا۔ بیشک وہ دیکھنے میں ہونہار معلوم ہوتا تھا۔ لیکن وہ پرماتما کا اوتار ہے۔ یہ بات کسی کو بھی معلوم نہیں تھی۔ اس کا بچپن عجیب دلچسپ حالات میں گزرا۔ والدین یہ سمجھنے لگے کہ شاید وہ زندگی بھر میں کبھی بھی کچھ کام نہيں کر سکے گا۔ لیکن قدرت ہنس رہی تھی۔ وہ کہتی تھی کہ اس عظیم شخصیت نے جو کچھ کرنا ہے۔ وہ اس دنیا مین آج تک نہ کسی نے کیا ہے اور نہ ہی کر سکے گا۔

سن بلاغت کو پہنچتے ہی آپ اپنی بہن کے پاس سلطانپور چلے گۓ۔ جو کہ آج کل ریاست کپور تھا۔ وہاں اپنے بہنوئی جے رام کی سفارش پر نواب کے مودی خانہ کے افسر انچارج مقرر ہوۓ۔ کئی سال آپ وہاں اس عہدے پر کام کرتے رہے۔ آپ سنت مہاتماؤں کے بڑے شردھالو تھے۔ اور ان کی ہر طرح خاطر مدارت کیا کرتے تھے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ آپ مودی خانے کو لٹا رہے ہيں۔ دشمنوں نے نواب پر جا چغلی کھائی۔

 

مودی خانے کا حساب کیا گیا۔ لیکن گورو صاحب کے کوئی سات سو روپے نواب صاحب کی طرف نکلے۔ جس پر چغل خوروں کو سخت شرمندہ ہونا پڑا۔ اور نواب صاحب کی تسلی ہو گئی۔ لیکن گورو جی کا دل مودی خانے سے اٹھ چکا تھا۔ آپ نے استعفی داخل کر دیا۔ قبل ازیں آپ کی شادی بٹالہ کے کھتری مولچند کی دختر سری سلکھنی جی سے ہو چکی تھی۔ اور دو صاحبزادے شری چند اور لکشمی داس جنم بھی لے چکے تھے۔

مودی خانے کو چھوڑنے کے بعد گورو صاحب پرچار کے لۓ دنیا کے دورے پر روانہ ہوۓ۔ اور اپنی ساری زندگی میں واہیگورو نام کے پرچار کے لۓ وقف کر دی۔ پہلی دفعہ آپ 1554 بکرمی میں مشرق کی طرف گۓ۔ دورہ سے واپسی پر آپ نے دریا راوی کے کنارے کر تار پور صاحب بسایا۔ دوسری دفعہ 1561ء بکرمی میں جنوب کا دورہ کیا۔ تیسری دفعہ 1571 بکرمی میں شمال کی طرف گۓ اور چوتھی دفعہ 1575 بکرمی میں مغرب کی طرف۔

گورو صاحب کی اس سنسان یا ترہ کا نتیجہ آپ کی روحانی تحریک پورے زور سے چل پڑی۔ ہزاروں لوگ آپ پر ایمان لے آۓ۔ اب گورو جی کرتار پور صاحب آ رہے۔ اور یہاں ہی واہیگورو نام کا پرچار کرنے لگے۔ لوگ ہزاروں کی تعداد میں یہاں آتے اور آپ کے درشن کر کے نہال ہو جاتے۔ اس طرح آپ کی تحریک نے ایک جماعت کی شکل اختیار کر لی۔ اور وہ جماعت قطعی طور پر روحانی جماعت تھی۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108