::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Non Islamic > Rasoom e Hind  
Book Detail
 
 
Rasoom e Hind
رسوم ہند 
Author/Translator: W. R. M. Halride 
Price: $ 6.8
Format: Hard Cover, 256Pages, Weight: 400 gm
Product-Id: 1006042
Publisher: Fiction House
Publish date: 2002
Productid:1006042  
Quantity:
 

 

ہندوؤں کی ذاتوں کا بیان

ہندوؤں کی سب سے پرانی کتاب رگ وید میں لکھا ہے کہ برہمن لوگ برہما جی کا منہ چھتری ان کے بازو اور ویش ان کی رانیں ہیں اور شودر ان کے پاؤں سے نکلے ہيں اور اس جگہ منہ سے بولنے والا یعنی اچھا برا بتانے والا بازو سے لڑنے والا رانوں سے قوت دینے والا اور پاؤں سے خدمت کرنے والا مراد ہے۔ مگر دھرم شاستر اور پرانوں میں اس طرح سے بیان کیا ہے کہ ہندوؤں کی چاروں ذاتیں حقیقت میں برہما جی کے جسم ہی سے پیدا ہوئی ہيں اور اس باب میں اور بھی بہت سی باتیں لکھی ہوئی ہيں لیکن ظاہر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ اصل میں ہندوستان کے باشندے نہیں ہیں بلکہ کسی زمانے میں پچھم کی طرف سے آۓ تھے اور انہوں نے آہستہ آہستہ سارے ملک کو فتح کر کے اس پر اپنا قبضہ کر لیا پھر ان لوگوں کو جو پہلے سے اس ملک میں رہتے تھے اپنا فرماں بردار بنا کر ان کا نام شودر یعنی خدمت گار رکھا اور اپنے تئيں ان سے بڑا جان کر لفظ دج یعنی دوبارہ پیدا کیا ہوا اپنے واسطے مقرر کیا۔

منو جی کے دھرم شاستر میں جو قریب نو سو برس پہلے حضرت عیسی کے بنا تھا ان ذاتوں کی مذہبی باتوں اور ان کے رہنے سہنے کا حال پہلے پہل لکھا گیا ہے۔ اس سے یہ پایا جاتا ہے کہ برہمن سب لوگوں سے اچھے ہیں اور ان کے واسطے بہت سے حق اور فائدے ایسے مقرر کیے گے ہیں جو اور ذات کے لوگوں سے واسطے نہیں ہیں چنانچہ دان لینے کا انہيں کو حکم ہے اور کسی کو نہيں مل سکتا اور اگر ان سے کوئی قصور ہو جاے تو اس کے واسطے کم سزا مقرر ہے۔

 

اگرچہ اس کتاب میں برہمنوں کو سب سے زیادہ بڑائی دی گئی ہے لیکن ان کے واسطے کام بھی بہت سخت قرار دیۓ گۓ ہیں چنانچہ اسی کتاب میں لکھا ہے کہ برہمن اپنی عمر کے اول چوبیس برس جاترا کرنے اور وید پڑھنے میں بسر کرے اور پھر پچاس برس کی عمر تک اپنے خانگی کاموں یعنی شادی کرنے اور نسل بڑھانے میں مصروف رہے اور اس عرصے میں اس کو وید پڑھنا اور پڑھانا دان دینا اور لینا اور جگ کرنا اور کرانا بھی ضرور ہے اور ان کاموں میں وید پڑھانا سب سے اچھا ہے لیکن مندر میں بیٹھ کر بطور پیشے کے پوجا اور جگ کرانا اجرت پر پجاری بننا اور شودر اور کمینے آدمیوں سے دان لینا برہمنوں کو بہت منع ہے اور اس بات کی ایسی تاکید ہے کہ اگر وہ مفلس ہو جائيں اور بھوکے بھی مرنے لگيں تو بھی انہیں شودر سے دان لینا اور کسی کا نوکر نہ ہونا چاہیے دانے چننا بھیک مانگنا اور کھیتی کرنا بہتر ہے۔ انہيں یہ بھی حکم ہے کہ وہ ناچنے گانے جوا کھیلنے اور آور ایسی ہی باتوں سے پرہیز کریں اور مال و دولت اور دنیا کی عزت کا خیال نہ کریں کیوں کہ ان سے وید کے پڑھنے میں ہرج ہوتا ہے۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108