::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Business & Technical > Jadeed Technology Baray Afzaish Mawaishiaan  
Book Detail
 
 
Jadeed Technology Baray Afzaish Mawaishiaan
جدید ٹیکنالوجی براۓ افزائش مویشیاں 
Author/Translator: M. Maqsood 
Price: $ 5.71
Format: Soft Cover, 158Pages, Weight: 150 gm
Product-Id: 1005947
Publisher: Ferozsons
Publish date: 1997, 1st Edition
Productid:1005947  
Quantity:
 

 

تعارف

1946ء میں متحدہ ہندوستان سے ڈاکٹر محمد مقصود کو بحیثیت اسکالر براۓ علمی تعلیم امریکہ و انگلستان کے لۓ منتخب کیا گیا اور انہوں نے پوسٹ گریجوایٹ اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کی تعلیم مشی گن کیمبرج اوکرج کیلے فورنیا اور کارنل کی مشہور یونیورسٹیوں میں امتیازی حیثیت سے حاصل کی۔ ڈاکٹر مقصود نے 1956ء میں کیمبرج یونیورسٹی میں بحیثيت اسکالر تحقیق کی اور واپسی پر پاکستان میں پروفیسر۔ صدر شعبہ کام کیا۔ ڈاکٹر مقصود کو بحیثیت سائنس دان پی۔ اے۔ ای۔ سی میں منتخب کیا۔ 1959ء میں امریکہ کی نیشنل اکیڈیمی آف سائنسز کے صدر نے ڈاکٹر مقصود کو امریکہ میں بحیثیت سائنس دان تحقیق کرنے کے لۓ منتخب کیا۔ سینٹو سائنٹفاک کونسل نے انہيں ڈپٹی ڈائریکٹر کی حیثیت سے دوسرے ممالک کے سائنس دانوں کے مقابلے میں منتخب کیا۔ واپسی پر بحیثیت سیکرٹری/ سیکرٹری ڈی۔ جی مغربی پاکستان/ پنجاب میں کام کیا۔

 

ڈاکٹر مقصود نے بیس سائنسی کتابیں تصنیف کیں ہیں۔ اور کئی کتابوں کو قومی انعامات سے نوازا گیا۔ دو کتابوں کے دیباچے نوبل انعام یافتہ پروفیسر میکمیلن اور سر جان ہیمنڈ نے تحریر کۓ۔ اقوام متحدہ کے ادارے مشرق بعید و ایشیا/ بحر الکاہل کے ممالک میں ریسرچ اور تعلیم پر بطور مشیر تفصیلی جائزوں کے بعد ان ممالک کے بارے میں رپورٹیں لکھیں۔ امریکہ اور انگلستان کے بین الاقوامی جرائد میں اپنے تحقیقی مضامین شا‏ئع کۓ اور ان کی ریسرج کے مختلف پہلوؤں پر دنیا کے کئی ممالک میں چھپنے والی نصابی کتب/ تجزیاتی کتب/ بلینن میں ان کے حوالے دیۓ جاتے ہيں۔ وہ قومی اور بین الاقوامی کئی اکیڈمیوں کے منتخب فیلو ہیں اور اپنے تحقیقی مضامین بین الاقوامی کانفرنسوں میں پیش کر چکے ہيں۔ حکومت کے وزارتی وفود کے مشیر کی حیثیت سے انہوں نے ایشیائی ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی کانفرنس میں جو یونیسکو کی نگرانی میں منعقد ہوئی کام کیا۔ پروفیسر مقصود اب بھی تحقیقی اور تفصیلی کاموں میں مصروف رہتے ہيں۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108