::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Business & Technical > Iksween Sadi Mai Dhaatain Kadeem O Jadeed Aur Un Kay Istamalaat  
Book Detail
 
 
Iksween Sadi Mai Dhaatain Kadeem O Jadeed Aur Un Kay Istamalaat
دھاتیں قدیم و جدید اور ان کے استعمالات 
Author/Translator: Fazal Kareem 
Price: $ 12.78
Format: Hard Cover, 410Pages, Weight: 550 gm
Product-Id: 1005944
Publisher: Ferozsons
Publish date: 2002, 1st Edition
Productid:1005944  
Quantity:
 

 

پیش لفظ

ہمیں فخر ہے کہ ہم ڈاکٹر فضل کریم، پروفیسر، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پنجاب یونیورسٹی لاہور کی یہ گراں قدر سائنسی کتاب جو بڑی شستہ اردو میں لکھی ہوئی ہے، اہل ملک کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ کتاب کا موضوع ہے دھاتیں قدیم و جدید اور ان کے استعمالات مینالرجی، دھاتوں کا علم ہے جو بڑا دقیق مضمون ہے، مگر ڈاکٹر صاحب موصوف نے اس کے مطالب اتنی عام فہم اور آسان زبان میں بیان کیے ہيں کہ علم کے ماہر کے لیے ذوق افزا اور علم کے عام شائق کے لیے معلومات افزا ہے۔

یہ ڈاکٹر صاحب کی پہلی کتاب نہيں، وہ اس سے قبل ہمیں تین کتابیں اور اہم سائنسی مقالے دے چکے ہیں، جن کی ملک میں بہت قدر ہوئی۔ ان کی کتاب فونڈری ٹیکنالوجی پر پاکستان رائٹرز گلڈ نے انہيں نیشنل بینک کے اول انعام سے نوازا اور عام قارئین کی طرف سے ہمیں تعریف دا اعتراف کے کافی تعداد میں خطوط موصول ہوتے رہتے ہیں۔

 

ڈاکٹر فضل کریم نے اپنے مضمون سے اتنے گہرے ذوق و شوق کا اظہار کیا ہے اور اتنے انہماک سے اس کی پرورش میں لگے ہوۓ ہیں کہ حیرت ہوتی ہے۔ یہ اس لگن اور ریاضت کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے اردو میں سائنسی موضوعات پر اظہار مطالب کا ایک خاص اسلوب بیان پیدا کر لیا ہے اور یہ اسلوب بیان اتنا بلیغ اور کامیاب ہے کہ اس کو دیکھ کر سائنس کو اردو میں پڑھانے اور لکھنے کا سخت مخالف اور منکر بھی یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ اردو میں سائنسی علوم کی ساری کائنات سما سکتی ہے۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ میں سائنس کا طالب علم نہیں بلکہ سچ یوں ہو گا کہ میں اس کی مبادیات سے بھی باخبر نہيں ہوں اسی لیے اس کتاب کے مطالعے کے بارے میں میرا معمولی اظہار خیال بھی علمی بے ادبی کا درجہ رکھتا ہے، لیکن مجھے اس امر کا کامل یقین ہے کہ اس مضمون کے ماہرین کی نظر میں بھی ڈاکٹر فض کریم کی یہ کتاب دقیع اور لائق احترام ثابت ہو گی اور طلبہ کے علاوہ عام اساتذہ قارئین بھی مفید اور ذوق افزا خیال کریں گے۔

مینالرجی کی افادیت کے بارے میں موصوف نے خود ایک دیباچہ لکھ دیا ہے جس کو پڑھ کر مجھے اس علم کے بارے میں کافی معلومات حاصل ہوئی ہيں۔

میں ڈاکٹر صاحب کے لکھے ہوۓ دیباچے سے مستفید ہوا ہوں اور سائنس کو اردو میں ڈھالنے کے لۓ انہوں نے جو تکنیکی مشورے دیے ہيں ان میں سے اکثر کے ساتھ مجھے اتفاق ہے، مثلا ڈاکٹر صاحب کا یہ خیال درست ہے کہ بین الاقوامی اصطلاحات یا اردو میں جذب شدہ عام فہم انگریزی سائنسی الفاظ کے لیے نئی اصطلاحات تراشنا آسان کو مشکل بنانے کے مترادف ہے۔

میں ذاتی طور پر یہ عقیدہ رکھتا ہوں کہ اردو کی سائنسی زبان وہی ہو گی جس کی تشکیل سائنس دان مصنفین خود کریں گے یہ ادیبوں کا کام نہيں لہذا سائنس دان جو زبان لکھیں گے وہی مستند ہو گی البتہ اس کے یہ معنی ہر گز نہيں کہ وہ ایسی زبان لکھیں جس میں اردو کے الفاظ ایک فی صد ہوں باقی سب انگریزی ہی انگریزی ہو۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108