::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Animals > Janwaron Ki Nighedasht  
Book Detail
 
 
Janwaron Ki Nighedasht
جانوروں کی نگہداشت 
Author/Translator: M. Maqsood 
Price: $ 5.00
Format: Soft Cover, 140Pages, Weight: 130 gm
Product-Id: 1005922
Publisher: Ferozsons
Publish date: 1997, 1st Edition
Productid:1005922  
Quantity:
 

 

جانوروں کی اقتصادی اہمیت

ہمارا ملک بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے۔ اس کی بیشتر آبادی ایسے زمینداروں اور کاشت کاروں پر مشتمل ہے جو زراعت کے پیشے سے منسلک ہو کر اپنا روزگار حاصل کرتی ہے۔ گزشۃ 20 سال کے دوران اگرچہ زرعی مشین اور ٹریکٹر کافی تعداد میں منگواۓ جا چکے ہيں۔ لیکن اس کے باوجود زمینداروں کی بڑی تعداد اپنے زرعی مقاصد کے لیے اب بھی مویشیوں پر انحصار کیے ہوۓ ہے۔ ہماری قومی آمدنی کا سب سے بڑا حصہ تقریبا 50 فی صد اب بھی زراعت اور جانوروں سے حاصل ہوتا ہے۔

جانوروں سے ہمیں کھانے کے لیے گوشت، گھی، مکھن، دودھ، پنیر اور انڈے حاصل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اون بالوں اور پشم کی مصنوعات چمڑے کی دیگر مصنوعات مثلا گھوڑے کی کاٹھی ساز اور فٹبال وغیرہ بناۓ جاتے ہيں۔

 

چربی سے صابن کریم مشین کا تیل وغیرہ حاصل ھوتا ہے۔ پرندوں کے پروں سے بستر گدے تکیے اور کھیل کے لیے شٹل کاک بناۓ جاتے ہیں۔ جانوروں کا گوبر زمین کی زرخیزی کے لیے بطور کھاد استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے فصل کی پیدوار بڑھ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ گھوڑے اور اونٹ سے بابرداری اور سواری کا کام لیا جاتا ہے۔ مویشی زراعت میں ہل چلانے فصل بونے گاہنے اور کنوؤں سے پانی نکالنے کے لیے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ مویشیوں میں قدرت نے یہ صلاحیت رکھی ہے۔ کہ وہ زراعت اور صنعت کی بیکار اور فاضل پیداوار کو انسانی خوراک مثلا دودھ گھی، گوشت انڈے اور دیگر بہت سی مصنوعات میں تبدیل کردیتے ہیں۔ جانوروں کی ضمنی اشیاء کھا لیں ۔ اون غالیچے وغیرہ بیرونی ممالک کو بر آمد کر کے قیمتی زر مبادلہ کمایا جاتا ہے۔ اس طرح یہ لاکھوں افراد کو روز گار مہیا کرنے کا ذریعہ ہیں۔ مویشیوں میں ساہیوال اور ریڈ سندھی نسل گائيں اور نیلی راوی کنڈی نسل کی بھینسیں زیادہ دودھ دینے میں مشہور ہیں۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108