::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Religion > Ibtadai Islami Asool Aur Namaz  
Book Detail
 
 
Ibtadai Islami Asool Aur Namaz
ابتدا‏ئی اسلامی اصول اور نماز 
Author/Translator: Maqbool Anwar Dawoodi 
Price: $ 3.99
Format: Soft Cover, 48Pages, Weight: 60 gm
Product-Id: 1005118
Publisher: Ferozsons

Productid:1005118  
Quantity:
 

 

ابتدائی اسلامی اصول اور نماز

ایمان

کوئی انسان اسی وقت مسلمان بن سکتا ہے جب وہ سچے دل سے خداکے ایک ہونے اس کے بھیجے ہوے تمام نبیوں اور رسولوں او رنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانے اور اللہ کی طرف سے بھیجی ہوئي کتابوں اور صحیفوں پر ایمان رکھے جو انبیاۓ کرام پر اللہ نے نازل فرماۓ فرشتوں پر ایمان لاۓ اور اس پر ایمان لاۓ کے مرنے کے بعد زندہ ہونا ہے اور قیامت کے دن زندگی میں گے ہوۓ عملوں کا حساب دینا ہے اور اس پر ایمان رکھنا کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ بھلائي اور برائ سب اسکی طرف سے ہے۔ اس کا اعلان یوں کیا جاتا ہے۔

 

ایمان مجمل

امنت باللہ کما ھو باسمائہ وصفاتہ وقبلت جمیع احکامہ اقرار باللسان وتصدیق بالقلب

ترجمہ:

میں ایمان لایا اللہ پر جیسا کہ وہ انپے نامون اور صفتوں کے ساتھ ہے اور میں نے اس کے تمام حکموں کو قبول کیا ۔ زبان کے اقرار اور دل کی تصدیق کے ساتھ۔

ایمان مفصل

امنت باللہ و ملائکتہ وکتبہ ورسلہ والیوم الاخر والقدر خیرہ وشرہ من اللہ تعالی والبعث بعد الموت۔

 ترجمہ۔

میں ایمان لایا اللہ پر ک اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں اور کے رسولوں پر اور قیامت کے دن پر اور اس پرکہ نیکی اور بدی اللہ کی طرف ہے اور موت کے بعد اٹھاۓ جانے پر۔

جو شخص ان سے انکار کرے ، وہ مسلمان نہیں رہتا ۔ کافر ہو جات ہے کافر، منافق او رمشرک کی بخشش نہ ہو گي۔ ایمان لے آنے کے بعد ہر مسلمان پر ان پانچ ارکان پر عمل کرنا لازم ہو جاتا ہے اور یہ پانچ ارکان اسلام کے پانچ ستون ہیں۔

اسلام کے پانچ بنیادی ستون یہی ہیں جن پر اسلام کی عمارت قائم ہے

1۔ کلمہ توحید یعنی ایک خدا کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہین اور اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔

2۔ نماز قائم کرنا، نماز کو اس طرح ادا کرنا جس طرح اسلام نے حکم دیا ہے۔

3۔ روزہ رکھنا۔ سال میں ایک مرتبہ ماہ رمضان المبارک کے روزے رکھنا۔

4۔ حج بیت اللہ۔ اتنا روپیہ ہو کہ آسانی سے حج کے مصارف ادا کر سکے تو زندگی میں ایک بار اللہ کے گھر کا حج کرنا۔

5۔ زکوۃ ۔ سال بھ رجو کمایا جاۓ اس پر شریعت کے مطابق سال ختم ہونے پر زکوتہ دینا۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108