::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Sports > Boxing  
Book Detail
 
 
Boxing
باکسنگ 
Author/Translator: Tanveer Khawaja 
Price: $ 3.99
Format: Soft Cover, 46Pages, Weight: 80 gm
Product-Id: 1005102
Publisher: Ferozsons

Productid:1005102  
Quantity:
 

 

باکسنگ مکا بازی کا تاریخی پس منظر

باکسنگ پر لکھی گئی پرانی کتابوں میں سے ایک کا نام

A Treatise on the useful art of self-defence

ہے۔ اس کا مصنف کیپٹن گوڈ فرے تھا۔

باکسنگ کا کھیل وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتا رہا ہے۔ ایک زمانے میں باکسنگ کے مقابلے شہر سے دور مضافاتی علاقوں میں ہوتے تھے۔ وہ علاقے ایسے تھے کہ آج کے جدید کھیل کا وہاں تصور بھی نہيں کیا جا سکتا۔ اس وقت حالات کے مطابق وہی دور دراز علاقے مناسب تھے کیونکہ وہاں لڑائی جھگڑے کا امکان کم ہوتا تھا۔ پھر بھی دوری کے باوجود بے شمار لوگ ان مقابلوں سے لطف اندوز ہوتے تھے۔ یہ جاننے کے لیے کہ سب سے پہلا مقابلہ کب ہوا، ہمیں رومنوں کے دور میں جانا پڑے گا۔

ایک زمانے میں باکسنگ کی شکل انتہائی خوف ناک تھی۔ اس وقت باکسر لوہے کے دستانے پہنتے تھے جن پر کیلیں لگی ہوتی تھیں۔ ریکارڈ کے مطابق روم میں جنوری 1681ء میں البرمارل کے دوسرے ڈیوک کو دکھانے کے لیے ایک مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس مقابلے میں ڈیوک کے ایک سپاہی اور ایک قصاب نے بغیر دستانوں کے حصہ لیا تھا۔

 

مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت باکسنگ کا سب سے پہلا مقابلہ اولمپیا میں 1911ء میں ہوا تھا۔ یہ غالبا سب سے پہلا بڑا مقابلہ تھا۔ اس سے پہلے یہ کھیل چھوٹے پیمانے پر کھیلا جاتا تھا۔ پرانے زمانے میں رومن اور یونانی باکسر لوہے کے خول پہن کر لڑتے تھے۔ بعد میں ایسے دستانے استعمال ہونے لگے جن کے اوپر لوہے کی کیلیں لگی ہوتی تھیں۔ اس کھیل کو مقبول بنانے کا سہرا جیمز فگ کے سر ہے۔ اس کا زمانہ 1695ء سے 1734ء تک کا ہے۔ دستانوں کی ایجاد ایک برطانوی جیک بودگٹن کی مرہون منت ہے۔ اس نے 50-1729ء میں دستانوں کی ایک نئی قسم ایجاد کی جو "مفرز" کہلاتے تھے۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108