::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
School & Education > Exam Cram > Khybaan e Malomaat  
Book Detail
 
 
Khybaan e Malomaat
خیابان معلومات 
Author/Translator: Zahid Hussain Anjum 
Price: $ 3.99
Format: Soft Cover, 224Pages, Weight: 165 gm
Product-Id: 1005066
Publisher: Ferozsons

Productid:1005066  
Quantity:
 

 

آخری کلمات

بتایۓ یہ آخری کلمات کس مشہور شخصیت کے ہیں؟

1۔ اللھم فی الرفیق الاعلی

اے اللہ! میں رفیق اعلی انبیاء کا مسکن میں جانا چاہتا ہوں۔

2۔ مجھے پتا نہيں کہ دنیا میرے متعلق کیا سوچتی ہے مگر میرا ذاتی خیال ہے کہ میری حالت اس بچے کی حالت سے مشابہ ہے جو سمندر کے کنارے گھونگوں اور سیپیوں سے اپنا جی بہلا رہا ہو، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ قدرت کا ایک اتھاہ سمندر عجائبات عالم سے اٹا پڑا ہے۔

3۔ الہی تو جانتا ہے کہ میں نے اپنے امکان بھر تجھ کو جانا۔ تو مجھ کو بخش دے کہ یہی تیرے حضور میں میرا وسیلہ ہے۔

4۔ دم واپسیں برسر راہ ہے۔

عزیز و اب اللہ ہی اللہ ہے

5۔ آقا کا حکم سر آنکھوں پر ۔

 

6۔ چلے جاؤ۔ دفع ہو جاؤ۔ آخری الفاظ بیوقوفوں کے لیے ہیں۔

7۔ اے خدایا! میں اپنی روح کو تیرے سپرد کرتا ہوں۔

8۔ خدا پاکستان کی حفاظت کرے۔

9۔ اللہ ۔ ۔ ۔ ۔ پاکستان

10۔ آپ لوگ مجھے ہلاک تو کر سکتے ہیں مگر تاریخ سے میرا نام نہيں مٹا سکتے۔ میرا نام عراق کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

11۔ یا رب! میں نے آج تک غفلت سے اللہ اللہ کیا ہے۔ اب تو وقت آخر ہے۔ نہ معلوم مجھے کت تیری حضوری حاصل ہو گی۔ 12۔ میں اپنی روح کو مالک حقیقی کے سپرد کرتا ہوں۔ میری میت وہاں دفن کرنا جہاں کوئی نہ آۓ جاۓ۔ مگر میرا نام تو آنے والے لوگوں کے لیے ہمیشہ یاد گار رہے گا۔

13۔ جسے معرفت الہی حاصل ہے وہ اللہ تعالی سے کیوں کر خوفزدہ ہو سکتا ہے اس لیے مجھے اس سے خوف نہيں بلکہ خوش ہوں کہ اس کی خدمت میں حضوری حاصل ہو گی۔

14۔ اے بہار زندگانی الوداع

اے شباب شادمانی الوداع

اے طلوع صبح پیری السلام

اے شب قدر جوانی الوداع

السلام اے قاصد ملک بقا

الوداع اے عمر فانی الوداع

آ لگا حالی کنارے پر جہاز

الوداع اے زندگانی الوداع

15۔ اس وقت کسی دوسری طرف مجھ کو مشغول نہ کرو۔ میں اللہ تعالی کے احساسات دیکھ کر متعجب ہو رہا ہوں۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108