::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Muslim Baby Names > Muslmaan Bachon Kay Naam Kya Rakhain ?  
Book Detail
 
 
Muslmaan Bachon Kay Naam Kya Rakhain ?
مسلمان بچوں کے نام کیا رکھیں ۔ 
Author/Translator: Muhammad Aslam Sindhalvi 
Price: $ 3.99
Format: Soft Cover, 112Pages, Weight: 110 gm
Product-Id: 1005027
Publisher: Ferozsons

Productid:1005027  
Quantity:
 

 

تعارف

حضرت علامہ جعفر شاہ پھلواری

کہتے تو یہی ہیں کہ نام میں کیا دھرا ہے، لیکن سو فیصد یہ کہاوت درست نہیں ۔ نام میں بہت گجھ دھرا ہے۔ اکر نام میں کچھ نہیں دھرا ہے تو ہر کام سے پہلے بسماللہ کہنے کا کیا مطلب  پھر ہر مسلمان تحریم کے بعد سبحانک اللھم وجحمدک و تبارک اسمک  کہتا ہے صرف اتنا ہی نہیں ، بسم اللہ اللہ اکبر کہ کر بکرا ذبح کریں تو ہو حلال اور اللہ کے سوا کسی اور نام سے ذبح کریں تو حرام ۔

کون کہ سکتا ہے کہ نام میں کچھ نہیں دھرا ہے۔ سیدنا ادم علیہ السلام کو اللہ تعالی نے سب سے پہلے ناموں ہی کی تو تعلیم دی تھی۔ وعلم ادم الاسماہ کلھا۔ اور اسما کی تعلیم ہی کا نتیجہ تھا کہ معصوم و بے خطا فرشتوں کو خطا کار ادم کے آگے سربسجود ہونا پڑا ۔ کیا اب بھی یہ کہا جاۓ گا کہ ناموں یمں کچھ نہیں دھرا ہے۔ اشیاء کی تو شناخت ہی ناموں کی بدولت ہوتی ہے۔ مگر نام بھی کئ طرح کے ہوتے ہیں ۔ ایک وہ جو بھدے بے ڈھنگے وار ذوق سلیم پر گراں ہوتے ہیں دوسرے وہ جو حسین و دلکش ہوتے ہیں ، اللہ کریم نے اپنے لیے اسماء حسنی پسند فرماۓ ہیں۔ یعنی حسین و جمیل نام ۔ تو کیا وہ اپنے بندون کے لیے قبیح ناموں کو تسند کرے گا۔ اسلام تو ہر بات میں حسن کاری کو پسند فرماتا ہے۔ حسن کلام ۔ حسن نیت حسن اخلاق حسن عبادت حسن عمل حسن جزا ۔ پھر وہ حسن اسما کو کیوں نہ پسند کرے گا۔

 

بے اور طبیح ناموں میں سب سے بدتر نام وہ ہیں جو مشرکانہ ہیں۔ اسلام لانے کے بغد ایک لمحے کے لیے بھی حضورۖ  نے ایسے ناموں کو پسند نہیںفرمیایا بلکہ فورا بدل دیا ، سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کا نام عبدالکعبہ تھا۔ حضور ّۖ نے اسے بدل کر عبداللہ کر دیا ۔ سید نا ابوہریرہ کانام عبدانشمس تھا حضور نے اسے بدل کر عبدالرحمن کر دیا ۔ اسی طرح عبد مناف  عبدالعزی وغیرہ با لکل مشرکانہ نام ہیں جو نہ اللہ کو گوارہ ہیں نہ اللہ کے رسولّۖ کو مشرکانہ نام توہیں ہی بدترین نام ، آنحضورۖ نےتو ایسے ناموں کو بھی پسند نہیں فرمایا جو ذوق سلیم پر بھاری ہوں ۔ آپۖ نے ایک صحابی کو جن کان م خزن تھا، اسکی جگہ سہل رکھنے کو فرمایا۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ نام کی معنویت کا زندگیپر اثر پڑتا ہے۔

ہمارے معاشرے میں بعض عجیب عجیب نام رکھے جاتے ہیں جو ذوق سلیم پر گراں گزرتے ہیں۔ مثلا پنیرالدین ، چنن دین، چراغ الدین ، ڈوگردین وغیرہ یہ سب الفاظ صرف دنحو اور ادب کے قواعد کے خلاف ہیں۔ بعض بزرگان سے یہ سنا ہے کہ ہر شخص کے نام کے عدد کے برابر الہ تعالی کے ایک یا دو نام نکل آتے ہیں اور اس کے ورد کا خاص طریقہ بہت مفید ثابت ہوا ہے۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108