::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Animals > Janwaron Ki Khorak Aur Nighedast  
Book Detail
 
 
Janwaron Ki Khorak Aur Nighedast
جانوروں کی خوراک اور نگہداشت 
Author/Translator: Muhammad Aftab Khan 
Price: $ 4.24
Format: Hard Cover, 189Pages, Weight: 310 gm
Product-Id: 1004673
Publisher: Idara Mutboat e Sulimani
Publish date: Jul 2001, 2nd Edition
Productid:1004673  
Quantity:
 

 

پیش لفظ

خوراک، حیوانی یا انسانی زندگی میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ زندگی کے قیام اور بقا کے تمام مراحل میں اس کی اہمیت مسلم ہے۔ زندگی کی تمام تر چہل پہل، خوراک کی فراہم کردہ قوت و طاقت ہی کے ذریعے ممکن ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ جانوروں کو متوازن اور مناسب مقدار میں خوراک بہم پہنچا کر ان کی کارکردگی میں فوری طور پر 20 فی صد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق جانوروں کی خوراک میں سبز اور خشک چارہ اور آمیزہ اجناس کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔ ظاہر ہے کہ جانوروں کو کم مقدار اور غیر متوازن خوراک کھلا کر ان سے عمدہ کار کردگی کی توقع عبث ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ھماری گائيں ترقی یافتہ ممالک کی گائیوں کی نسبت بہت کم مقدار میں دودھ دیتی ہیں۔ اس بات کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ساہیوال نسل کی گاۓ قریبا 1500 لیٹر دودھ سالانہ دیتی ہے جبکہ ہولئین فریزین نسل کی گۓ 700 لیٹر دودھ سالانہ دیتی ہے۔

 

جانوروں کی خوراک کی کمی کا اثر دودھ، گوشت اور جانوروں سے حاصل شدہ دیگر مصنوعات کی شدید قلت کی شکل سے ظاہر ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ اشیاء ایک عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوتی چلی جا رہی ہیں اور یوں قومی صحت کا معیار روز بروز گرتا چلا جا رہا ہے، جو ملک و قوم کے ہر بہی خواہ کے لیے ایک لمحہ فکریہ سے کم نہیں! ایک کمزور اور غیر صحت مند قوم اپنی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنے سے بھی قاصر رہتی ہے اور غیر ملکی نظریات و استعمار کے لیے ایک تر نوالہ ثابت ہوتی ہے۔ اس فقطہ نظر سے اگر اس مسئلے کا جائزہ لیا جاۓ تو یہ امر واضح ہو جاتا ہے کہ قوم کو صحت مند اور تندرست و توانا بنانے کے لیے حیوانی لمحیاتی اجزاء از قسم دودھ، گوشت کی با افراط فراہمی ایک ایسا مقصد ہے۔ جس کا براہ رسات تعلق ملکی سالمیت اور دفاع کی بہتر صلاحیت سے ہے!

جانوروں کی خوراک اور نگہداشت کے موضوع پر اردو زبان میں موزوں لٹریچر کی کمی ہر شخص پر واضح ہے۔ ہمارے کسان ابھی تک جانوروں کی پرورش اور خوراک کے فرسودہ طریقوں پر کاربند ہیں۔ شاید اسی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ جدید طریقہ ہاۓ پرورش و خوراک سے آگاہ نہيں۔

تاہم یہ امر باعث خوشی ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے اس جہت میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ مغربی پاکستان اردو اکیڈیمی لاہور نے ڈیری فارمنگ اور گاۓ بھینسوں کے تولیدی نظام جیسے اہم موضوعات پر کتب شائع کر کے ملک و قوم کی مثبت خدمت سر انجام دی ہے۔ زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کتاب میں جانوروں کی خوراک اور دیکھ بھال کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے جانوروں کی خوراک میں ضمنی، صنعتی اور زرعی مصنوعات از قسم شیرہ پرالی بھوسہ اور یوریا وغیرہ کے بارے میں اب تک حیوانات کی ترقی سے متعلق جو تجربات ملکی حالات کے تحت پرورش حیوانات کے مختلف اداروں اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہوۓ ہیں ان کے نتائج سہل اور عام فہم انداز میں کتاب میں درج کیے گۓ ہيں۔ گاۓ بھینسوں بالخصوص وہڑیوں اور جھوٹیوں کی بہتر پرورش اور نشوونما کے لیے بھی خوراک کے ایسے طریقوں کی نشان دہی کی گئی ہے جس سے وہ جلد بلوغت کی عمر کو پہنچ کر پہلا بچہ دینے کے قابل ہو جاتی ہیں اور یوں ان کے کل عرصہ حیات میں ان سے زیادہ تعداد میں بچے اور دودھ حاصل کر کے منافع کو کئی گنا زائد کیا جا سکتا ہے!




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108