::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
General Titles > Muslim Baby Names > Bachon Kay Islami Naam  
Book Detail
 
 
Bachon Kay Islami Naam
بچوں کے اسلامی نام 
Author/Translator: Shane Mumtaz 
Price: $ 3.99
Format: Soft Cover, 296Pages, Weight: 350 gm
Product-Id: 1003571
Publisher: Progressive Books

Productid:1003571  
Quantity:
 

 

مسلمان بچوں کے نام            چند ضروری باتیں

قرآن پاک میں اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے " آج کے دن پورا کیا میں نے واسطے تمہارے دین تمہارا اور پوری کی اوپر تمہارے نعمت اپنی اور پسند کیاواسطے تمہارے اسلام کو دین۔"

"بے شک اللہ کے نزدیک دین تو اسلام ہی ہے۔"

" مت پکارو برے ناموں اور برے القاب کے ساتھ کہ یہ ایمان لانے کے بعد گناہ ہے۔"

اسلام آخری اور مکمل دین ہونے کی حیثیت سے مکمل ضابطہ حیات ہے۔ ہماری زندگی کے تمام پہلوؤں کے لۓ یہ ہدایت ہے۔ اس لۓ انسان کی پیدائش سے لے کر وفات تک ہماری رہنمائی کرتا ہے اور ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنے تمام معاملات میں اس کا بتایا ہوا راستہ اپنائیں۔ یہ طرز عمل بچوں اور آنے والی نسل کو متقی بناۓ گا اور ان کی کامیابی کا ضامن ہو گا۔

 

بچے کی پیدائش کے موقع پر اسلام ہدایات

بجے ہماری زندگی کے شگفتہ پھول ہمارے مستقبل کی روشن امیدیں اور ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں اس لۓ ہم پر لازم ہے اس دنیا میں ان کی آمد کہ اس دنیا میں ان کی آمد کا خوش دلی سے استقبال کیا جاۓ۔ اس معاملے میں جنس کی بنیاد پر تفریق کرنا غلط رویہ ہے۔ بیٹا اگر دنیا کی زینت ہے، تو بیٹی رحمت ! بیٹا اگر انسان کے لۓ اتنی ہی اہم ضرورت ہوتا تو نبی ۖ کو ضرور دیا جاتا بلکہ نبی ۖ نے بیٹیوں کی پرورش کرنے والوں کو جنت کی خوشخبری دی ہے اور اچھی تربیت یافتہ بیٹیوں کو ماں باپ کے لۓ جہنم سے آڑ قرار دیا ہے۔

مسلمان گھرانے میں جب کوئی بچہ پیدا ہو تو سب سے پہلے اسے ٹھیک طور سے پاک صاف کیا جانا چاہیے اس کے بعھ اللہ تعالی کی وحدانیت، عظمت اور رسول اللہۖ کی رسالت کا پیغام اس تک پہنچانا چاہیے اس کے لۓ اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کی آواز پہنچنی چاہیۓ ان کے ذریعے دراصل اس کے ازلی اقرار بندگی کو تقویت پہنچا کر کانوں کے راستے دل میں ایمان کی روشنی پہنچانا مقصود ہوتی ہے۔ بہتر ہے کہ کسی عالم اور متقی بزرگ سے کہا جاۓ کہ بچے کے کانوں میں اذان و اقامت کہہ دیں، اگر ایسا کوئی شخص قریب نہ ہو تو کوئی بھی مسلمان مرد اس مسنون کام کو انجام دے سکتا ہے۔

بچے کے لۓ دعا۔

اذان و اقامت کے بعد نومولود کے لۓ یہ دعا کرنا مستحب ہے:

" اۓ اللہ تعالی میں اس کے اور اس کی اولاد کے لۓ شیطان مردود سے آپ کی پناہ طلب کرتا ہوں۔"

"اۓ اللہ تعالی اسے متقی اور اپنے رب سے ڈرنے والا بنا دے اسے اسلام میں بہتر اور بھر پور عمر عطا فرما، اسے کتاب حکمت پڑھا اور اسے ایمان کی دولت عطا فرما۔"

نبی ۖ بچوں کو آفات اور بیماری سے بچانے کے لۓ یہ دعا فرمایا کرتے تھے اور آپ سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی اپنے بیٹوں کے لۓ یہی دعا پڑھا کرتے تھے:

" اللہ تعالی کے تمام کلمات کے واسطے سے ہر شیطان اور ہر زہریلے جانور کے شر سے اور نقصان پہنچانے والی آنکھ کے شر سے پناہ چاہتا ہوں۔"

یہ دعا کاغذ پر لکھ کر اور موم جامہ کر کے تعویز کے طور پر بھی شیر خوار بچے کے گلے میں لٹکائی جاسکتی ہے۔ نبی ۖ سے دوسری دعاؤں کے علاوہ سورﺓ اخلاص اور معوذتین کا پڑھنا اور دم کرنا منقول ہے۔

زلدگی کی کٹھنائیوں میں اولاد کے لۓ والدین کی دعائیں ہر عمر میں اور ہر موڑ پر ایک نعمت ہوتی ہیں۔ والدین کو چاہیۓ کہ وہ اولاد کی موزوں تربیت کے ساتھ ساتھ اس کے لۓ گاہے بگاہے دعا بھی کرتے رہيں۔ نبی ۖ نے فرمایا ہے کہ اولاد کے معاملے  میں والدین کی التجاؤں کو پزیرائی بخشی جاتی ہے۔ اسی لۓ‎ مختلف مواقع پر اولاد کے حق میں غصے اور بددعا سے منع فرمایا گیا ہے۔ رب کریم کے نزدیک والدین سب سے بہتر چیز جو وہ اپنی اولاد کے لۓ مانگ سکتے ہيں وہ ہدایت ہے تقوی ہے۔  سب سے بہتر عادت جس کے لۓ دعا کی جانی چاہیے وہ ان کا نمازی ہونا ہے چنانچہ حضرت ابراہیم نے اپنی اولاد کے لۓ جو دعائیں مانگیں ان میں نمایاں ترین وہ ہے جو ہر مسلمان نمازی ہر روز دن میں کئی مرتبہ پڑھتا ہے۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108