::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
School & Education > Practice Tests > Taleem Ki Bunyadain  
Book Detail
 
 
Taleem Ki Bunyadain
تعلیم کی بنیادیں 
Author/Translator: Muhammad Rasheed 
Price: $ 5.74
Format: Soft Cover, 450Pages, Weight: 475 gm
Product-Id: 1003031
Publisher: National Book Foundation
Publish date: May 2000
Productid:1003031  
Quantity:
 

 

پیش لفظ

تعلیم وہ آلہ اور طریقہ کار ہے جو طلباء کی انفرادی نشوونما کے ساتھ ساتھ اجتماعی پرداخت کرتا ہے۔ ہر نظام تعلیم اپنے تصورات، عقائد، روایات کا امین ہوتا ہے۔ یہ اگلی نسل تک عقائد بھی انتقال کرتا ہے اور ان کو پختگی عطا کرنے کے علاوہ روایات اور تصورات کے دائرہ کار میں رہتے ہوۓ ان کی تجدید نو کرتا ہے۔ تعلیمی نظام سارے کا سارا انہی بنیادوں پر انحصار کرتا ہے۔ اور ان کی جھلک ہر تعلیمی سرگرمی میں نظر آتی ہے جتنی گہری یہ بنیادیں ہوں گی اتنا ہی تعلیمی نظام اپنے اثرات میں موثر ہو گا۔

 

یہ کتاب بنیادی طور پر ایم اے ایجوکیشن اور ایم ایڈ کے طلبہ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر مرتب کی گئی ہے۔ یہ تعلیمی بنیادوں، تعلیمی نظریات، تدریسی مہارتوں پر بحث کرتی ہے مگر اس بحث میں فلسفہ اور نفسیات دونوں بھی ساتھ ساتھ ہیں اور یہ امر تسلیم شدہ ہے کہ استاد کسی تعلیمی نظام کا محور و مرکز اس حوالے سے قرار پاتا ہے کہ اس نے نصاب کو جاری و ساری کرنا ہوتا ہے۔ اس لۓ خود اساتذہ کی تربیت ہی وہ عنصر ہے جس کو سب سے زیادہ توجہ درکار ہے۔ اور تربیت اساتذہ میں نظری علم اور پختگی ہی سارے عمل کو مہمیز کر سکتی ہے اور یہ کتاب اسی مقصد کی غماز ہے۔

کتاب تحریر کرنا ایک جذبہ ہے جو کرب اور مشکلات سے عبارت ہے اس سفر میں میرے ساتھیوں محمد جاوید اقبال محمد اسلم خان نیازی شیر زمان محمد مشتاق پرویز اختر اور نبی بخش جمانی نے میری مدد کی۔ اللہ ان کو جزاۓ خیر عطا کرے۔ اس کے علاوہ میں طارق فاروق کا مشکور ہوں کہ انہوں نے محنت اور لگن سے مسودہ کمپوز کیا۔ آپ سے استدعا ہے کہ کتاب کو بہتر بنانے کے لۓ تجاویز سے ضرور نوازیں تاکہ بہتر سے بہتر کا عمل جاری رہے۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108