::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
School & Education > Practice Tests > Ghaair Rasmi Taleem  
Book Detail
 
 
Ghaair Rasmi Taleem
غیر رسمی تعلیم 
Author/Translator: Muhammad Rasheed 
Price: $ 6.68
Format: Soft Cover, 331Pages, Weight: 375 gm
Product-Id: 1003030
Publisher: National Book Foundation
Publish date: Jul 2001
Productid:1003030  
Quantity:
 

 

پیش لفظ

لوگوں کو رویوں اقدار اور مہارتوں کے وسیع علم کیلۓ تعلیم کی ضرورت ہوتی ہے جس پر وہ اپنی مستقبل کی زندگی کی بنیاد رکھ سکیں چاہے کہ وہ مزید رسمی تعلیم حاصل نہ کر سکتے ہوں۔ اس طرح کی تعلیم لوگوں کو سیکھنے کی صلاحیتیں نۓ مواقع کی فراہمی معاشرتی اور ثقافتی تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کرنے اور سیاسی ثقافتی اور معاشرتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلۓ مدد فراہم کرتی ہے۔

تعلیمی پروگرام عام طور پر معاشرتی ترقی اور ذہنی بیداری کیلۓ ضروری سمجھے جاتے ہیں۔ اسی قسم کی ترقی کیلۓ مرد و خواتین نوجوانوں اور عمر رسیدہ لوگوں سب کی ضرورت ہوتی ہے۔ چاہے وہ ان میں اپنے روز مرہ کے معمول کے مطابق یا پھر سماجی اور معاشی گروہوں کی صورت میں حصہ لیں۔ تاہم پوری آبادی اس میں اس وقت تک بطریق احسن شامل نہيں ہو سکتی جب تک افراد مطلوبہ علم اور مہارتوں سے آگاہ نہ ہوں جبکہ مہارتوں اور علم کا حصول کسی نہ کسی طرح ملک کے تعلیمی نظام پر منحصر ہوتا ہے۔

 

جب کبھی بھی طلبہ تعلیم کے ایک سطح سے دوسری سطح یا پھر روایتی تعلیم سے فاصلاتی تعلیم میں آتے ہیں تو عام طور پر انہیں نئی مہارتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ فاصلاتی تعلیم میں مطالعاتی مہارتوں کا درپیش مسائل کے ساتھ مطالعہ مفید ہوتا ہے۔ تاکہ طلبہ علیحدگی اور تعلیمی سے دوری جیسے مسائل پر قابو پا سکیں۔

فاصلاتی متعلم عموما بالغ ہوتا ہے جو کہ چند یا کئی سالوں بعد دوبارہ تعلیم شروع کرتا ہے۔ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ فاصلاتی نظام تعلیم میں آنے والے طلبہ اپنی صلاحیتوں فاصلاتی تعلیم کی ضروریات اور اپنے منتخب کردہ مضامین کی ضروریات کے بارے میں بے یقینی کا شکار ہوتے ہیں۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108