::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
School & Education > Internet Directory (Pocket Size)  
Book Detail
 
 
Internet Directory (Pocket Size)
انٹرنیٹ ڈائریکٹری 
Author/Translator: Muhammad Mateen Khalid 
Price: $ 3.99
Format: Soft Cover, 314Pages, Weight: 100 gm
Product-Id: 1002730
Publisher: Ilm O Irfan Publishers
Publish date: 2003
Productid:1002730  
Quantity:
 

 

اپنی بات

اگر بیسویں صدی نت نئی ایجادات، تیز ترین ذرائع آمدورفت اور کمیونیکیشن کی صدی تھی تو اکیسویں صدی بلاشبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ثابت ہو گی۔ بیسوی صدی کی آخری دو دہائیوں میں کمپیوٹر کی ایجاد میں حیرت انگيز ترقی نے نہ صرف انسانی فکر و نظر میں تبدیلی پیدا کی ہے بلکہ سماجی زندگی پر بھی ایک حیرت انگيز انقلابی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور اس انقلابی تبدیلی کا سہرا بلاشبہ بیسویں صدی کی آخری دہائی میں انٹرنیٹ کی ایجاد کو جاتا ہے جس نے اس کرہ ارض کو سیکڑ کر اور فاصلوں کی اہمیت کو ختم کر کے ایک نقطے میں سمیٹ دیا ہے۔ اور دنیا کو ایک گلوبل ویلج کی شکل دے دی ہے۔

انٹرنیٹ کو بیسوی صدی کا ایک الوداعی تحفہ بھی کہا جا سکتا ہے جس کی جڑیں اکیسویں صدی میں حیرت انگيز طور پر ہر طرف پھیل رہی ہیں اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں پر اپنا اثر جما رہی ہیں اور ہم بلاشبہ کہہ سکتے ہیں کہ انٹرنیٹ کی آمد سے اکیسویں صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی میں ڈھل چکی ہے اور تمام کاروبار زندگی کی ترقی کا راز صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پنہاں نظر آتا ہے۔

اگر بیسویں صدی میں کسی خاص موضوع یا خاص شعبے کے بارے میں معلومات کا حصول ایک مسئلہ تھا تو دوسری طرف انٹرنیٹ کی آمد سے یہ مسئلہ درپیش ہے کہ معلومات کے اس بیش بہا طوفان کو کیسے قابو کیا جاۓ اور ان معلومات کو کیسے ترتیب دیا جاۓ۔ انٹرنیٹ پر ہر موضوع پر انفارمیشن کا بے بہا خزانہ آپ کے سامنے موجود ہے۔ آپ صرف ایک کلک سے ساری دنیا سے رابطہ جوڑ کر مطلوبہ معلومات اکٹھی کر سکتے ہیں اور یہ کام اتنا آسان اور سادہ ہے کہ ہر کوئی یکساں مہارت سے اسے سر انجام دے سکتا ہے۔ خط و کتابت کے پرانے اور فرسودہ طریقوں کی جگہ ای میل نے لے لی ہے جس کے ذریعے آپ اپنا پیغام دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک سیکنڈوں میں پہنچا سکتے ہیں۔

آن لائن کمپیوٹر لائبریری سنٹر کے حالیہ سروے کے مطابق اس وقت تک دنیا میں تقریبا ایک کروڑ سے زائد سائٹس وجود میں آ چکے ہيں جو کہ 1999ء سے اب تک پچاس فیصد اضافہ ہے۔ ایسے ویب سائٹس جو آپ کو بلا معاوضہ سروس اور معلوماتی مواد مہیا کرتے ہيں ان کی تعداد تقریبا 40 لاکھ ہے جبکہ 50 کروڑ افراد انٹرنیٹ سے منسلک ہيں۔ جس وقت یہ سطور لکھی جا رہی ہیں سینکڑوں نۓ ویب سائٹس وجود میں آ چکے ہوں گے۔

 

جب کوئی شخص انٹرنیٹ سے منسلک ہوتا ہے تو وہ اپنے سامنے ایک نئی دنیا کا سامنا کرتا ہے اور اس کے سامنے بے شمار ترجیحات ہوتی ہيں اور وہ کلک سے کسی بھی موضوع کو کھول کر اس سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔ انٹرنیٹ پر براؤزنگ کے لیے آپ کی ترجیحات واضح اور حتمی ہونی چاہئيں تاکہ آپ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مطلوبہ معلومات حاصل کر سکیں۔ لیکن اکثر اوقات ایسا نہیں ہوتا کیونکہ انٹرنیٹ ایک ایسا وسیع سمندر ہے جس میں غوطہ زنی کر کے انسان اپنی مطلوبہ منزل اور مقصد کھو کر کہیں کا کہیں پہنچ جاتا ہے اور وقت گزرنے کا احساس تک نہیں ہوتا۔

چنانچہ اس مسئلے کو سامنے رکھتے ہوۓ ایک ایسی ڈائریکٹری کی ضرورت محسوس کی گئی جو انٹرنیٹ کو براؤز کرنے میں آپ کو مدد فراہم کر سکے۔ چونکہ انٹرنیٹ پر لاکھوں سائٹس موجود ہیں جن میں اپنی مطلوبہ ویب سائٹ کا کھوج لگانا ایک مشکل کام ہے۔ لہذا اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوۓ یہ ڈائریکٹری تشکیل دی گئی ہے جس میں مختلف موضوعات کے ویب سائٹس دیۓ گۓ ہيں۔ ان ویب سائٹس کا چناؤ نہایت احتیاط سے کیا گیا ہے اور صرف وہی ویب سائٹس شامل کۓ گۓ ہیں جو بہت اہم ہیں۔ ان ویب سائٹس کو تشکیل و ترتیب دینے میں بہت عرق ریزی کی گئی اور اس سلسلے میں بہت سے سرچ انجئنر، رسائل اور ڈائریکٹریز سے استفادہ حاصل کیا گیا ہے اور صرف وہی سائٹس شامل کۓ گۓ ہیں جو قارئین کے لیے کار آمد ہو سکتے ہیں۔ موضوعات کو ترتیب دیتے وقت اسلام اور پاکستان کے موضوع پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ خاص طور پر پاکستان کے حوالے سے بہت ریسرچ کی گئی ہے اور ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ مواد شامل کیا گیا ہے تاکہ ہر خاص و عام پاکستان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کر سکے۔ اسی طرح اسلام کے بارے میں ویب سائٹس کو ترتیب دینے میں بہت سے ذرائع سے استفادہ حاصل کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹری کے آخر میں قارئین کی سہولت کے لۓ گلوسری دی گئی ہے جس میں ان اصطلاحات کا آسان الفاظ میں ترجمہ کیا گیا ہے جو انٹرنیٹ میں استعمال ہوتی ہيں۔

اس ڈائریکٹری میں تقریبا اس موضوع کا احاطہ کیا گیا ہے جو ہر خاص و عام قاری کو توجہ کا مستحق ہو سکتا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ موضوع کے اعتبار سے کوئی تشنگی باقی نہ رہے۔ لیکن پھر بھی ڈائریکٹری ایک ایسا مجموعہ معلومات ہوتا ہے جس کا مواد وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا اور بدلتا ہے لہذا بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے۔ اگر قارئین کو اس ڈائریکٹری میں کوئی خامی یا کمی نظر آۓ تو آپ اپنے مفید مشوروں سے ضرور نوازیں تاکہ آئندہ شمارے میں اس ڈائریکٹری میں مزید بہتری اور نکھار پیدا ہو سکے۔

اس ڈائریکٹری کی تیاری کے سلسلہ میں ہمیں جناب عبد السلام ضیاء، محمد شان ملک، محمد شاہین پرواز، محمد اسامہ، جناب ساجد بھٹی، جناب محمد عامر سعید، جناب نوید شہزاد، جناب عمران شاہ، جناب رضوان شاہ، محمد اسلم کرکٹر، محمد ارشد، جناب حبیب اللہ صاحب، جناب طلال بن طاہر، جناب مسعود مفتی اور بالخصوص جناب تنویر شہزاد کی بھر پور معاونت اور مشاورت حاصل رہی۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108