::*Urdu Books*::
::*Urdu Books*::
    Quick Search
 
Title Author Publisher
            Members Area
Username:
Password:
                                                                  Forget Password
Special Offer  
see all subjects
No Item in cart
Business & Technical > Dentistry > Daant Aur Sehat  
Book Detail
 
 
Daant Aur Sehat
دانت اور صحت 
Author/Translator: Altaf Hussain Siddiqui 
Price: $ 3.99
Format: Soft Cover, 284Pages, Weight: 250 gm
Product-Id: 1002306
Publisher: Rabia Book House

Productid:1002306  
Quantity:
 

 

اوپر کے جبڑے میں سے دانتوں کے نکالنے اور انجکیشن کے طریقے

اوپر کی داڑھیں کے نکالنے کے لے اپر مولر فارسپس جمور استعمال کرنا چاہیۓ دندان ساز کو مریض کے دائيں طرف کھڑا ھونا چاہیۓ‎ بعض وندان سازوں کو کسی جگہ پر کھڑے ھونے میں آسانی نظر آتی ہے اور بعض کو کسی جگہ تجربہ ھونے پر جگہ خود بخود ہی ٹھیک ھو جاتی ہے۔

دانت نکالتے وقت ڈینٹسٹ کا بایاں ہاتھ ہمیشہ ھونٹوں پر ھونا چاہیۓ اور انگلیوں سے گالوں یا ھونٹوں کو باہر کھینچ رکھنا چاہیۓ جمور کو ہمیشہ جبڑے کے نیچے لے جانا چاہیۓ پہلے داڑھ کو بکل اور لنگیال کی طرف ہلانا چاہیۓ اور پھر سیدھا کھینچ لینا چاہیۓ۔

اوپر کی عقل داڈھ آسانی سے نکالی جا سکتی ہے۔ اس کے نکالنے کے لے آپ ہمیشہ ایش کمپنی کا 79 کا جمور استعمال کریں۔ اس کے طور پر دو یا تین جڑیں ھوا کرتی ہیں۔ اس لے اسے ذرا دھیان اور آرام سے نکالیں۔

 

نیچے کے جبڑے کے دانت نکالنا

اوپر کے دانتوں کی نسبت نیچے کے دانت نکالنے ذرا مشکل ھوتے ہیں نیچے کےدانت نکالتے وقت مریض کا سر نیچے کی طرف کچھ جھکا ھوا ھونا چاہیۓ نیچے کے انسائزر بائی کسپڈ نکالتے ھوۓ دندان ساز کا بایاں بازو مریض کے سر کے اوپر کی طرف سے مریض کے رخسار کی طرف ھونا چاہیۓ اور گالوں کو باہر کی طرف کھنیچ لینا چاہیۓ نیچے کی داڑھیں نکالتے ھوۓ دندان ساز کو ساز کو مریض کے سامنے کھڑا ھونا لازمی ہے۔

نیچے کے جبڑے کا سنٹرل ذلیٹرل انسائزر نکالنے کےلے روٹ فارسپس کو عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے ان دانتوں کو ذرا آرام سے نکالنا چاہیۓ۔ پہلے دانت کو ذرا آ گۓ پیچھے ہلا کر اوپر کو نکال لینا چاہیۓ۔

اس بات کا خیال رکھنا چاہیۓ کہ اگر اس دانت کو غلط طریقہ سے نکالا جاۓ تو پھر اس کے ٹوٹنے کا خدشہ رہتا ہے۔ اس دانت کی جڑ زیادہ پتلی ھوتی ہیں۔ اور دانت بھی زیادہ ساتھ ساتھ ھوتے ہیں اسلے اس دانت کے نکالتے وقت اس کو گھمانا ہرگز نہ چاہیۓ۔ بلکہ جیسا کہ اوپر کہا گیا ہے۔ دانت کو ذرا آ گۓ پیچھے ہلا کر یعنی پہلے بیرونی اور پھر اندرونی حرکت دے کر سیدھا اوپر کو کھنیچ لینا چاہیۓ۔




Copyright © Bahoo.org 2008
14 Fortress Stadium, Lahore Cantt, Pakistan.
Ph: + 92 423 6623108